براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 430
۔مگر میں اپنے معاملہ میں حیران ہوں اور اس کا بھید نہیں جانتا کیونکہ بغیر کسی خدمت کے ایسی نعمتیں اور عزتیں مجھے مل گئیں میں پوشید و در پوشیده در پوشیدہ ہوں ۔ پس ہمارے متعلق متکبر انسانوں کو کیا خبر ہوسکتی ہے صفحہ ۷۶ ۔ میں بارگاہ الہی سے رحمت کی آواز ہر لحظہ سنتار بہتا ہوں اگر کوئی کیڑا مجھ پر لعنت کرے تو اس بیہودہ لعنت کی کیا حقیقت ہے تیری مرضی ہے خواہ تو اہل اللہ کی جماعت میں داخل ہو یا نہ ہو ہم نے شفقت کی وجہ سے یہ لکھا ہے کیونکہ ہم تو تبلیغ کے لئے مامور ہیں صفحه ۹۲ ۔ اب ظہور کر اور نکل کہ تیرا وقت نزدیک آ گیا اور اب وہ وقت آ رہا ہے کہ محمدی گڑھے میں سے نکال لئے جاویں گے اور ایک بلند اور مضبوط مینار پر ان کا قدم پڑے گا۔ صفحه ۱۰۴ ۔ اب تو اپنی غلطی پر ہزاروں عذر پیش کرے لیکن شادی شدہ عورت کے لئے کنوار پن کا دعوٹی زیب نہیں دیتا صفحه ۱۳۲ ۔ آسمان کی آواز سنو کہ مسیح آگیا ۔ مسیح آگیا۔ اور زمین سے بھی آمد امام کا مگار کی خوشخبری سنو ۔ آسمان سے نشان برس رہے ہیں اور زمین کہہ رہی ہے کہ یہی وقت ہے یہ دو گواہ میری تصدیق کی خاطر بیقراروں کی طرح اعلان کر رہے ہیں صفحه ۱۵۵ ۔ اے خدائ لَمْ يَزَلْ میرے لئے تیرا چہرہ کافی ہے اور تیری گلی میرے لئے ہزار جنتوں سے بڑھ کر ہے میں کسی مصلحت کی وجہ سے اور طرف دیکھ لیتا ہوں ورنہ ہر وقت میری نظر تو تیری ہی جانب لگی ہوئی ہے ۔ اگر کوئی میری عزت پر حملہ کرتا ہے تو تیری عادت کی طرح میر اطریقہ بھی صبر ہے ۔ میں کون ہوں اور میری کیا عزت ہے لیکن تیری عزت کی خاطر یہ میری جنگ ہے