براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 429
ترجمه فارسی عبارات صفحہ ٹائٹل پیج برا مین احمد یہ حصہ پنجم ۔ وہ لوگ جو ہمارے دعووں پر حملے کرتے ہیں اور جہالت کے باعث بر ملا ہم سے جنگ کرتے ہیں ۔ اگر وہ (انصاف کے ساتھ ) اس کتاب کو پڑھیں تو یقین ہے کہ دشمنی اور انکار چھوڑ دیں گے ۔ مجھے یقین نہیں کہ وہ میرے پاس عذر کرتے ہوئے نہ آئیں ہاں یہ اور بات ہے کہ شرم و حیا کو ہی ترک کر دیں صفحه ۲۹ ۔ سوئے ہوئے کو سویا ہوا کیسے جگا سکتا ہے صفحہ ۷۶ ۔ خدا کے فضل کے سوا گمراہی کا کیا علاج ہے بدقسمتوں کو تو معجزہ بھی فائدہ نہیں دیتا ۔ اگر آسمان پر سینکڑوں چاند اور سورج چپکنے لگیں تو جس کی نظر جاتی رہی ہے وہ روز روشن کو نہیں دیکھ سکتا ۔ اے دانا ! تو اُس خدا سے ڈر جس کی طرف تجھے جانا ہے دنیا سے کیا دل لگاتا ہے کیا تو موت کا وقت جانتا ہے؟ ۔ دنیا کی خاطر خدائے واحد کے حکم سے سرتابی نہ کر ، اے مسکین تو چند روز کے مزے کے لئے بد بختی نہ خرید ۔ اگر تو چاہتا ہے کہ دونوں جہان میں عزت اور دولت حاصل کرے تو خدا کا ہو جا اور دل سے اس کی فرمانبرداری اختیار کر ۔ اس کی درگاہ کا غلام بن اور دنیا پر حکومت کر کہ خدا پر ستوں کو اس کے غیر سے خوف نہیں ہوتا ۔ تو دل سے اپنے یار کی طرف آجا کہ پھر وہ بھی ( تیری طرف ) آئے کیونکہ جذب روحانی کی وجہ سے ایک محبت دوسری محبت کو کھینچتی ہے ۔ خدا اُس کی مدد میں لگا رہتا ہے جو اُس کے دین کا ناصر ہو۔ ہمیشہ سے درگاہ رب العزت کا یہی قانون ہے ۔ اگر تجھے یقین نہیں آتا تو میرے ان واقعات کو پڑھنا کہ تو میری ہر مشکل کے وقت خدا کی نصرتوں کو دیکھ لے ۔ جو شخص بھی اُس کی درگاہ سے کچھ پاتا ہے وہ خدمت سے پاتا ہے کیونکہ ہر غفلت کے لئے سزا ہے اور ہر خدمت کے لئے جزا ہے