براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 431
صفحه ۱۷۳ شرم سے مر جانا مرد کے لئے حیا ترک کر دینے کے بعد زندہ رہنے سے بہتر ہے جہنم جس کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے جھوٹ بولنے والا بدذات اسی میں جلے گا۔ صفحه ۱۸۲ ۔ ایک شخص نیک خلق اور گدڑی پوش تھا جو مصر میں ایک مدت سے چپ تھا ۔ اس کی سچائی کی وجہ سے ایک جہان اس کے گرد جمع تھا ایسے ہی جیسے رات کے وقت پر وانے شمع کے گرد جمع ہوتے ہیں ۔ ایک رات اس نے اپنے دل میں سوچا کہ انسان زبان کے نیچے پوشیدہ ہے ۔ اگر میں اسی طرح خاموش رہوں تو لوگ کیا سمجھیں گے کہ میں عقل مند ہوں ۔ اس نے بات کہی اور دشمن اور دوست نے جان لیا کہ مصر میں اس سے زیادہ نادان وہی ہے صفحه ۱۸۳ ۔ اس کے یہاں کی حاضری بکھر گئی اور کام بگڑ گیا۔ وہ وہاں سے چل دیا اور مسجد کے محراب پر لکھ دیا ۔ اگر میں اپنے آپ کو آئینہ میں دیکھ لیتا تو میں بے وقوفی سے اپنا پر دو چاک نہ کرتا صفحه ۲۱۲ ہم اس عالی بارگاہ تک نہیں پہنچ سکتے سوائے اس کے کہ تو خود مہربانی سے چند قدم آگے بڑھ آئے صفحه ۲۲۳ ۔ جب تک کسی اللہ والے کا دل نہیں کڑھتا خدا کسی قو م کو ذلیل نہیں کرتا صفحه ۲۲۴ وہ عجمی معشوق جب عشق کی شراب سے سرشار ہو گیا تو اس نے کوفہ، بغداد اور حلب سب کو لوٹ لیا ۔ سینکڑوں سرخ پھولوں جیسے چہروں والے حسین پھولوں کی طرح کھلے ہوئے تھے اس نے ناز سے سب کو مات کر دیا ، عجیب کام کیا