براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 425 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 425

یادداشتیں ۴۲۵ براہین احمدیہ حصہ پنجم وہ جو اپنی نفسانی خواہشات کے پورا کرنے میں لگا رہتا ہے وہ سراسر اپنی بیخ کنی کرتا ہے اور نہ صرف جسم کو ہلاکت میں ڈالتا ہے۔ بلکہ روح کو بھی ہلاک کرتا ہے ۔ مگر وہ جو راہ راست پر چلتا ہے اور نفسانی جذبات کا پیر نہیں ہوتا۔ وہ نہ صرف اپنے بدن کو ہلاکت سے بچاتا ہے بلکہ اپنی روح کو بھی نجات تک پہنچا دیتا ہے۔ قد افلح مَنْ زَكُهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَشْهَا ایک گاؤں میں تو گھر تھے اور صرف ایک گھر میں چراغ جلتا تھا۔ تب جب لوگوں کو معلوم ہوا تو وہ اپنے اپنے چراغ لے کر آئے اور سب نے اُس چراغ سے اپنے چراغ روشن کئے ۔ اسی طرح ایک روشنی سے کثرت ہو سکتی ہے۔ اسی طرف اللہ تعالی اشارہ کر کے فرماتا ہے۔ وَدَاعِيَّا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا انسان تو اپنی جان کا بھی مالک نہیں چہ جائیکہ وہ دولت کا مالک ہو۔ ایک چمچہ شربت کا مزہ نہیں پاسکتا اگر چہ کئی بار اس میں پڑتا ہے۔ شیرینی ہاتھوں کے ذریعہ سے منہ تک پہنچتی ہے لیکن ہاتھ شیرینی کا مزہ نہیں پاسکتے ۔ اسی طرح جس کو خدا نے جو اس نہیں دیئے وہ ذریعہ بن کر بھی کچھ فائدہ نہیں اٹھاتا - اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ صُمٌّ بُكْمٌ عَلَى فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ ایک بڑی لذت چھوٹی لذت سے غنی کر دیتی ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ (۱) ایمان بیج ہے (۲) نیک کام مینہ ہے (۳) مجاہدات ہل ہیں جو جسمانی اور ظاہری طور صفہ ۱۰۲ پر کئے جاتے ہیں ۔ نفس مرتاض بیل ہے جو نفس تو امہ ہے ۔شریعت اس کے چلانے کے لئے ڈنڈا ہے اور وہ اناج جو اس سے پیدا ہوتا ہے وہ دائمی زندگی ہے۔ ذات سے خارج وہ ہوتا ہے جو نیک صفات سے خالی ہو کیونکہ انسان کی نیک صفات ہی اُس کی ذات ہے ۔ اپنے دل کے جذبات کو سمجھنے والے بہت کم ہوتے ہیں ۔ الشمس : ١،١٠ - الاحزاب : ۴۷ ۳ الانعام: ۱۲۵ ٢ البقرة : ۱۹ ۵ الرعد : ۲۹ - العنكبوت : ۴۶