براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 424 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 424

یادداشتیں ۴۲۴ برامین احمدیہ حصہ پنجم 19 کبھی بنی نوع سے معاملہ پاک موجب نجات ہو جاتا ہے اور کبھی خدا سے معاملہ نیک درد و دکھ چھڑاتا ہے۔ اور کبھی ایک درد دوسری دردوں کے لئے کفارہ ہو جاتی ہے۔ (۱۰) سچ کہو جھوٹ نہ بولو۔ بیہودہ باتوں سے پر ہیز کر و۔ اور اپنے فعل یا اپنے قول سے کسی کو نقصان مت پہنچاؤ ۔ اپنی زندگی کو پاک رکھو غیبت نہ کرو ۔ اور کسی پر بہتان مت لگاؤ۔ نفسانی شہوات اپنے پر غالب نہ ہونے دو۔ کینہ اور حسد سے پر ہیز کرو ۔ بغض سے اپنا دل صاف رکھو ۔ اپنے دشمنوں سے بھی وہ معاملہ نہ کرو جو تم اپنے لئے پسند نہیں کرتے ۔ ایسی نصیحتیں دوسروں کو مت کرو جن کے تم پا بند نہیں ۔ معرفت کی ترقی میں لگے رہو۔ جہل سے دل کو پاک کرو۔ جلدی سے کسی پر اعتراض مت کرو۔ نفرت کرنے سے نفرت رفع نہیں ہوتی بلکہ اور بھی بڑھتی ہے ۔ محبت نفرت کو ٹھنڈا کر کے رفع کر دیتی ہے۔ لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَّنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ ۔ یعنی دلوں کی پاکیزگی سچی قربانی ہے۔ گوشت اور خون بچی قربانی نہیں ۔ جس جگہ عام لوگ جانوروں کی قربانی کرتے ہیں خاص لوگ دلوں کو ذبح کرتے ہیں۔ مگر خدا نے یہ قربانیاں بھی بند نہیں کیں تا معلوم ہو کہ ان قربانیوں کا بھی انسان سے تعلق ہے۔ کتاب بدھ خدا نے بہشت کی خوبیاں اس پیرایہ میں بیان کی ہیں جو عرب کے لوگوں کو چیز میں دل پسند صفحہ تھیں وہی بیان کر دی ہیں تا اس طرح پر ان کے دل اس طرف مائل ہو جائیں ۔ اور دراصل وہ چیزیں اور ہیں یہی چیزیں نہیں ۔ مگر ضرور تھا کہ ایسا بیان کیا جاتا تا کہ دل مائل کئے جائیں۔ مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ وہ جو اپنی نفسانی خواہشات کے پورا کرنے میں لگا رہتا ہے وہ سرا سر اپنی بیخ کنی کرتا ہے لیکن وہ جو کچے راستہ پر چلتا ہے اس کا نہ صرف بدن بلکہ روح بھی نجات کو پہنچے گی۔ الحج : ٣٨ محمد: ۱۶