براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 413
روحانی خزائن جلد ۲۱ ۴۱۳ خاتمہ نصرۃ الحق ظاہر اور کامل ہونے کی اطلاع دے جو پہلے مخفی اور مستور تھے اور در حقیقت اس کتاب کے پہلے فوج کے حصے جس قدر تحریر پر ختم ہو چکے ہیں ان کے لئے ایک ایسی حالت منتظرہ باقی تھی جو بجز اس طرز کے پنجم حصہ کے پوری نہیں ہو سکتی تھی۔ کیونکہ ان چار حصوں میں ایک بڑا حصہ پیشگوئیوں کا ہے جن میں خبر دی گئی ہے کہ آئندہ خدا ایسے ایسے امور کو ظاہر کرے گا ۔ اور جب تک وہ پیشگوئیاں پوری نہ ہو جاتیں تو کیونکر کوئی سمجھ سکتا تھا کہ وہ تمام الہام جن میں یہ پیشگوئیاں لکھی گئیں وہ خدا کی طرف سے ہیں اور اسی وجہ سے تمام مخالف ان پیشگوئیوں کے مکذب رہے اور خدا نہیں چاہتا تھا کہ اُس کی پیشگوئیوں کو تکذیب کی نظر سے دیکھا جائے اور خود یہ بات محققانہ طرز سے دور تھی کہ ابھی گذشتہ حصوں کی سچائی کا ثبوت نہ دیا جائے اور ایک غیر متعلق پنجم حصہ لکھا جائے ۔ پس ضرور تھا کہ قضاء وقدر ربانی اس عاجز کو پنجم حصہ کے لکھنے سے اُس مدت دراز تک روکے رکھے جب تک کہ وہ تمام پیشگوئیاں اور دوسرے امور ظہور میں آجائیں کہ جو پہلے چار حصوں میں مخفی اور مستور تھے۔ سو الحمد لله والمنۃ اس مدت میں کہ جو پوری تیئیس سال تھی وہ سب باتیں ظہور میں آگئیں اور یہ سب سامان خدا نے آپ میسر کر دیا اور علاوہ ظہور نشانوں کے خدا تعالیٰ کی کشفی تجلیات نے حقیقت اسلام کی اور نیز بہت سے مشکل مقامات قرآن شریف کے میرے پر کھول دیئے ورنہ میری طاقت سے باہر تھا کہ میں ان دقائق عالیہ کو خود بخود معلوم کر سکتا لیکن اس سامان کے پیدا ہونے کے بعد میں اس لائق ہو گیا کہ پنجم حصہ میں پہلے چار حصوں کے ان مقامات کی شرح لکھوں کہ جو اس گذشتہ زمانہ میں میں لکھ نہیں سکتا تھا۔ پس میں نے اس پورے سامان کے بعد ارادہ کیا کہ اول اس خاتمہ میں اسلام کی حقیقت لکھوں کہ اسلام کیا چیز ہے؟ اور بعد میں قرآن شریف کی اعلیٰ اور کامل تعلیم کا اُس کی آیات کے حوالہ سے کچھ بیان کروں۔ اور یہ ظاہر کروں که در حقیقت تمام آیات قرآنی کے لئے اسلام کا مفہوم بطور مرکز کے ہے اور تمام آیات قرآنی