براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 414 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 414

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۴۱۴ خاتمہ نصرۃ الحق اسی کے گرد گھوم رہی ہیں۔ اور پھر بعد اس کے ان نشانوں کا ذکر کروں جن کا میرے ہاتھ پر ود ظاہر ہونا براہین احمدیہ کے پہلے حصوں میں وعدہ تھا جو اتباع قرآن شریف کا ایک نتیجہ ہیں۔ اور سب کے بعد ان الہامات کی تشریح لکھوں جن میں میرا نام خدا تعالیٰ نے عیسی رکھا ہے یا دوسرے نبیوں کے نام سے مجھے موسوم کیا ہے یا ایسا ہی اور بعض الہامی فقرے جو تشریح کے لائق ہیں بیان فرمائے ہیں ۔ پس مذکورہ بالا ضرورتوں کے لحاظ سے اس خاتمہ کو چار فصلوں پر منقسم کیا گیا ہے۔ فصل اول۔ اسلام کی حقیقت کے بیان میں۔ فصل دوم - قرآن شریف کی اعلیٰ اور کامل تعلیم کے بیان میں۔ فصل سوم ۔ ان نشانوں کے بیان میں جن کے ظہور کا براہین احمدیہ میں وعدہ تھا اور خدا نے میرے ہاتھ پر وہ ظاہر فرمائے۔ فصل چہارم ۔ ان الہامات کی تشریح میں جن میں میرا نام عیسی رکھا ہے یا دوسرے نبیوں کے نام سے مجھے موسوم کیا ہے یا ایسا ہی اور بعض الہامی فقرے جو تشریح کے لائق ہیں بیان فرمائے ہیں۔ اب انشاء اللہ اسی تشریح سے فصول اربعہ کا ذیل میں ذکر ہوگا ۔ وَ مَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللهِ رَبِّ انْطِقُنَا بِالْحَقِّ وَ اكْشِفُ عَلَيْنَا الْحَقَّ وَاهْدِنَا إِلَى حَقَّ مُّبِينٍ۔ امين ثُمَّ امین