براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 385 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 385

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۳۸۵ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم یہ معنے نہیں کرتا کہ زندہ مع جسم عنصری آسمان پر جا بیٹھ ۔ بلکہ آیت ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ کے معنے موت ہی لئے جاتے ہیں۔ پس جب کہ خدا تعالی کی طرف واپس جانا ہمو جب نص صریح قرآن شریف کے موت ہے تو پھر خدا کی طرف اٹھائے جانا جیسا کہ آیت بل رفعه الله الیہ سے ظاہر ہوتا ہے کیوں موت نہیں کیا یہ تو انصاف اور عقل اور تقویٰ کے برخلاف ہے کہ جو معنے نصوص قرآنیہ سے ثابت اور متحقق ہوتے ہیں اُن کو ترک کیا جائے۔ اور جن معنوں اور جس محاورہ کی اپنے پاس کوئی بھی دلیل نہیں اس پہلو کو اختیار کیا جائے۔ کیا کوئی بتلا سکتا ہے کہ رفع الی اللہ کے زبان عرب اور محاورہ عرب میں بجز وفات دیئے جانے کے کوئی اور بھی معنے ہیں؟ ہاں اس وفات سے ایسی وفات ہے ایسا ہی بہت سی اور آیتیں قرآن شریف کی ہیں جن سے بہداہت یہی معلوم ہوتا ہے کہ رفع الی اللہ اور رجوع الی اللہ کے الفاظ ہمیشہ فوت ہی کے لئے آیا کرتے ہیں ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ قُلْ يَتَوَقْكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَى رَبَّكُمْ تُرْجَعُونَ یعنی وہ فرشتہ تمہیں وفات دیگا جوتم پر مؤکل ہے اور پھر تم اپنے رب کی طرف واپس کئے جاؤ گے۔ اور جیسا کہ ایک دوسری جگہ فرقان حمید میں فرماتا ہے كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ یعنی ہر نفس موت کا مزا چکھے گا اور پھر ہماری طرف واپس کئے جاؤ گے ۔ اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَرَفَعْنَهُ مَكَانًا عَلِيًّا ۔ یعنی ہم نے اس کو یعنی اس نبی کو عالی مرتبہ کی جگہ اٹھا لیا۔ اس آیت کی تشریح یہ ہے کہ جولوگ بعد موت خدا تعالی کی طرف اٹھائے جاتے ہیں ان کے لئے کئی مراتب ہوتے ہیں سو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے اس نبی کو بعد اٹھانے کے یعنی وفات دینے کے اس جگہ عالی مرتبہ دیا۔ نواب صدیق حسن خاں اپنی تفسیر فتح البیان میں لکھتے ہیں کہ اس جگہ رفع سے مراد در فع روحانی ہے جو موت کے بعد ہوتا ہے۔ ورنہ یہ محذور لازم آتا ہے کہ وہ نبی مرنے کے لئے زمین پر آوے۔افسوس ان لوگوں کو آیت انی متوفیک و رافعک التی میں یہ معنے بھول جاتے ہیں حالانکہ اس آیت میں ۲۱۳ پہلے متوفیک کا لفظ موجود ہے اور بعد اس کے رافعک۔ پس جبکہ لفظ رافعک میں معنے موت لے سکتے ہیں تو متو فیک اور رافعک کے معنے کیوں موت نہیں ہیں ؟ منه السجدة : ١٢ العنكبوت: ۵۸ مریم : ۵۸