براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 494
۴۱۲ روحانی خزائن جلد ۱ ۴۹۲ براہین احمدیہ حصہ چہارم بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳ قوت نظر یہ عنایت کی اور پھر نظر کرنے کا سامان بھی عطا فر مایا ۔ یہی عطیات الہی ہیں جن سے انسان کا ستارہ اقبال چمکتا ہے اور انسان اور حیوان میں امتیاز حاصل ہوتی ہے۔ حیوانات کو خدا نے سوچنے کی طاقت نہیں دی اور نہ انہوں نے کچھ سوچا ۔ پھر جسمانی آسائش کے لئے سورج اور چاند اور ہوا اور بادل وغیرہ صدہا چیز میں اپنے ہاتھ سے بنادی ہیں۔ اسی طرح اس نے روحانی تکمیل اور تربیت کے لئے اور اُس عالم کی آسائش کے لئے جس کی شقاوت اور سعادت ابدی اور دائمی ہے۔ روحانی نور ہوتی ہے۔ اگنی جو بن میں پیدا ہوا ہے اور انسان کا دوست ہے اپنے پوجاری کی اس طرح حفاظت کرتا ہے جیسے راجہ لیق آدمی پر مہربانی کرتا ہے ایسا ہو کہ وہ ہم پر مہربان ہو۔ جب اے اگنی دیوتا تو خشک لکڑی کے رگڑنے سے پیدا ہوتی ہے تب تمام تیرے پوجاری پاک رسم ادا کرتے ہیں ایسا ہو کہ وہ اگنی جو رنگ برنگ روشنی کی مالک ہے اس اپنے پوجاری کی خواہشوں کو غور سے سنے ۔ ہمیشہ انگلیاں پیاری اگنی سے ایسی محبت کرتی ہیں جیسی عورتیں اپنے خاوندوں سے کرتی ہیں۔ اے اگنی جب کہ پوجاری تجھے اپنے گھر میں روشن کرتا ہے اور تجھے بھوک لگاتا ہے جس کی وہ ہر روز خواہش رکھتا ہے۔ تو اے اگنی دو طرح سے زیادہ ہو کر اس کی اوقات بسری کے لوازم زیادہ کرتی ہے۔ ایسا ہو کہ قوت ہاضمہ کی اگنی جو خوراک سے تعلق رکھتی ہے بھگتوں اور نامور پروہتوں کی خدمت کرنے والے کو بطور چشمہ حرارت مردی کے دی جاوے اور ایسا ہو کہ اگنی سے اس کا مضبوط اور بے عیب اور جوان اور فہیم لڑکا پیدا ہو۔ ایسا ہو کہ اے اگنی تیرے دولتمند پوجاری بہت خوراک حاصل کریں۔ ایسا ہو کہ وہ بد یا وان جو تیری تعریف کرتے ہیں اور تجھے روشن کرتے ہیں ان کی عمر دراز ہو۔ ایسا ہو کہ ہم لڑائیوں میں اپنے دشمنوں سے لوٹ حاصل کریں۔ جل میں بوٹیاں ہیں اس واسطے اے برہم چاری جل کی تعریف کرنے میں مستعد ہو۔اے جل تمام بیماریوں کے کھونے والی بوٹیوں کو میرے بدن کے فائدہ کے واسطے پکا۔ اندر کا ہتھیار اس کے مخالفوں پر پڑا۔ اپنے تیز اور عمدہ تیر سے اس نے ان کے شہر غارت کئے تب اندر اپنا بجر لے کر ورتر ا کی جانب