براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 333 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 333

روحانی خزائن جلد ۱ ۳۳۱ براہین احمدیہ حصہ چہارم پر ۲۸۶ تو پھر کیا وجہ کہ اس کی مثل بنانے پر ہم قادر نہ ہوسکیں۔ ایسے لوگوں کی حالت ؟ حاصل ہو جائے اور اپنے مولی کریم کو اسی دنیا میں دیکھ لے۔ سوجیسا کہ ہم اسی حاشیہ میں ثابت کر چکے ہیں یہ حقیقی آزادی دنیا میں کامل اور خدا دوست مسلمانوں کو بذریعہ قر آن شریف حاصل ہے۔ اور بجز ان کے کسی پر ہمو و غیرہ کو حاصل نہیں ۔ ہاں ایک وجہ سے برہمو سماج والوں کا نام بھی آزاد اور بے قید ہو سکتا ہے۔ اور اسی خیال سے ہم نے بھی بعض بعض مقامات اس کتاب میں ان کا نام آزاد مشرب رکھا ہے اور وہ یہ ہے کہ جیسے بعض رند ولوند شراب پی کر یا ایک پیالہ بھنگ کا چڑھا کر یا چرس و غیر منشی چیزوں کا دم لگا کر ہر یک قسم کی شرم و حیا و حفظ مراتب و پابندی سے بلکہ ۲۸۶ 11 بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۲ خدا سے بھی آزاد بن بیٹھے ہیں اور جس قسم کا دل میں بخار اٹھتا ہے بول اٹھتے ہیں اور جو چاہتے ہیں بک پڑتے ہیں۔ انہیں کے مطابق بعض بر ہمو صاحبوں نے ہم پر ثابت کر دیا ہے کہ حقیقت میں وہ ویسے ہی آزاد ہیں اور در حقیقت انہوں نے بے قید اور آزاد ہو کر اس دنیا کا آرام تو خاطر خواہ حاصل کر لیا کہ سب حلال و حرام اپنی زبان پر ہی آ گیا۔ اور دینی احکام کی کنجی اپنے ہی ہاتھ میں ہو گئی۔ اب نفس امارہ کے مشورہ سے جس دروازہ کو چاہیں کھول دیں اور جس کو چاہیں بند کردیں ۔ آپ ہی کرم دھرم کے بانی جو ہوئے۔ لیکن ان آزادیوں کا مزہ اس دن چکھیں گے جس دن خدائے تعالیٰ کے حضور میں اپنی بے ایمانیوں کا جواب دینا پڑے گا۔ اسی وہم کا ضمیمہ بر ہمو سماج والوں کا ایک اور مقولہ ہے کہ گویا انہوں نے اپنے ای قامت ناساز کو ایک دوسرے لباس میں ظاہر کیا ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ الہام ا کا تابع ہونا ایک حرکت خلاف وضع استقامت اور مبائن طریق فطرت ہے ۔ کیونکہ ہر یک امر کی حقیقت پر مطلع ہونے کے لئے صاف اور سیدھا راستہ کہ جس کو ہیں کہ قرآن شریف کا مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ اس کا ماخذ بتلا سکتے ہیں تو پھر آپ کے ۲۸۶ لئے بات ہی آسان ہے اور آپ بڑی آسانی سے ان تمام حقائق اور دقائق اور