ایّام الصّلح — Page 364
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۶۴ قابل توجہ گورنمنٹ چشم بد اندیش که بر کنده باد عیب نماید هنرش در نظر اتمام الصلح یہ بات ظاہر ہے کہ جب ایک شخص دشمنی میں انتہا تک پہنچ جاتا ہے تو اس کو اچھی بات بھی بُری معلوم ہوتی ہے اور اپنے دشمن کے ہنر کو عیب کے رنگ میں دیکھتا ہے اور اس کی انصاف پسندی کو ظلم سے بدتر جانتا ہے اسی طرح ہمارے بعض مخالفوں کا حال ہے کہ وہ ہماری دشمنی کے جوش میں جب دیکھتے ہیں کہ ہم گورنمنٹ برطانیہ کی اطاعت کے لئے لوگوں کو رغبت دلاتے ہیں تو وہ خواہ نخواہ مخالفت کر کے گورنمنٹ عالیہ کے حقوق کو بھی جو شرعا وانصافا واجب الرعایت ہیں بالائے طاق رکھ دیتے ہیں ۔ چنانچہ حال میں ایک لاہوری شخص نے جس کی عادت گندے اور نا پاک اشتہار جاری کرنا اور محض جھوٹ کی راہ سے ہم پر افتر ا کرنا ہے جو اپنے تئیں جعفر زٹلی کے نام سے مشہور کرتا ہے اپنے اشتہار مرقوم یکم جون ۱۸۹۸ء میں علاوہ اور بد زبانی اور بدگوئی اور بہتان کے جس کے جواب دینے کی حاجت نہیں ایک یہ الزام بھی لگایا ہے کہ گویا ہم نے محض دروغگوئی کے طور پر گورنمنٹ انگریزی کی تعریف میں وہ خوشامد کے الفاظ استعمال کئے ہیں جن کے وہ لائق نہیں ہے اور اُس کی موجودگی کو خدا تعالیٰ کی ایک بڑی بھاری نعمت مانا ہے اور رومی سلطنت کی توہین کی ہے۔ اس کا جواب ہماری طرف سے یہ ہے کہ ہم نے گورنمنٹ برطانیہ کی کوئی خوشامد نہیں کی صرف وہ الفاظ استعمال کئے ہیں جن کا استعمال کرنا حق اور واجب تھا۔ ہمارا یہ مذہب نہیں کہ دل میں کچھ ہو اور زبان پر کچھ ۔ کیونکہ یہ منافقوں کا طریق اور بے ایمانوں کا کام ہے بلکہ واقعی طور پر قدیم سے ہمارا یہ اصول اور عقیدہ ہے کہ اس گورنمنٹ کا وجود فی الحقیقت ۱۲۳