آریہ دھرم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 47 of 550

آریہ دھرم — Page 47

روحانی خزائن جلد ۱۰ ۴۷ آریہ دھرم اعتراضوں کا اُن کے پاس ثبوت کیا ہے کیا قرآن شریف سے یا کسی حدیث صحیح سے انہوں نے لئے ہیں ہمیں تو اُن نادانوں پر نہایت افسوس کے ساتھ رونا آتا ہے کہ جنہوں نے جلد بازی سے نہ صرف اپنے تئیں تباہ کیا بلکہ بعض متعصب آریوں کو بھی ساتھ ہی لے ڈوبے یہ کمبینہ طبع لوگ نکتہ ۴۲ چینی کے لئے تو حریص تھے ہی اس پر چند شریر اور نادان عیسائیوں کی کتابیں ان کومل نوٹ کسی قدر صابی تھے یعنی ستارہ پرست تھے ایک عورت کے کئی کئی مخصم ہوتے تھے اور بقيه ہندوؤں کی قدیم رسم کی طرح یہ رسم بھی بے تکلف جاری تھی کہ جب عورت اپنی معمولی حالت کے بعد غسل سے فارغ ہوتی تو کمبخت بے حیا شو ہر اس کو کہتا کہ فلاں شخص کو بلا بھیج اور حمل کے آثار ظاہر ہونے تک بڑی احتیاط کے ساتھ جو رو سے کنارہ کش رہتا اور اس سے یہ غرض ہوتی کہ بچہ شریف اور نجیب شخص کے تخم سے ہو اور اس سے بڑھ کر یہ رسم تھی جو چند آدمی جو شمار میں دس سے کم ہوتے اکٹھے ہو کر ایک عورت کے پاس جاتے اور اُس سے ہم بستر ہوتے ۔ اور پھر لکھتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب خرابیوں کو دور فرمایا اور نکاح کو ایک معاہدہ قرار دیا گیا اور ہر یک افراط کو دور کر دیا گیا اور تشریح کی گئی کہ کن عورتوں کے ساتھ نکاح ہونا چاہئے اور کس حد تک اور وہ حدود مقرر کئے گئے جو عقل اور اخلاق کے بر خلاف نہیں۔ اور جب ہم عرب جاہلیت کی کثرت ازواج اور اس طر ز سلوک کا خیال کرتے ہیں جو وہ اپنی عورتوں کے ساتھ کرتے تھے اور پھر اس حالت پر غور کرتے ہیں کہ جو اسلام کے طفیل سے اُن کو حاصل ہوئی تو ہمارا دل ایک فخر آمیز تعجب سے بھر جاتا ہے اور یقین ہوتا ہے کہ انسان کے دل پر اس قسم کا تصرف کہ جس نے ان شہوت پرستوں کی حالتوں کو بالکل ۲۲ پھیر دیا ہے شبہ وہ ربانی تصرف تھا اور ایزک ٹیلر صاحب نے افریقہ میں مذہب اسلام کی نسبت بحث کرتے ہوئے قصبہ و ولور ہمپٹن کے چرچ کانگریس کے رو بروا اپنی رائے حسب ذیل بیان کی ۔ تعدد ازواج ایک بڑا دقیق مسئلہ ہے موسیٰ نے اُس کو نہیں روکا اور داؤد جس کا خدا کا سا دل تھا اس کو عمل میں لایا۔ اور انجیل میں صاف طور سے ممنوع نہیں ہے محمد نے تعدد ازواج کی بے حد اجازت کو محدود کر دیا ۔ تعدد ازواج کے سبب مسلمانوں میں بدکاری کم ہے ہم کو خبر دار ہونا چاہئے کہ شاید ایک برائی کو بے وقت دور کرنے میں ہم اس کی جگہ ایک اس سے زیادہ بری نبرائی قائم کر دیں۔ منہ