آریہ دھرم — Page 48
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۴۸ آریہ دھرم گئیں اور شیطانی جوش نے یہ تلقین دی کہ یہ سب سچ ہے لہذا اس روسیاہی اور ندامت کا اُنہوں نے بھی حصہ لیا جواب نادان پادریوں کے منہ پر نمایاں ہے میرے نزدیک جھوٹا ثابت ہونے کی ذلت ہزاروں موتوں سے بدتر ہے اگر عیسائی بچے تھے تو اب ہماری باتوں کا کیوں جواب نہیں دیتے ۔ اگر وہ عربی میں دخل رکھتے تھے تو ہم نے نور الحق کو تالیف کر کے پانچ ہزار روپیہ کا اشتہار دیا اور کہا کہ یہ رو پیدا اپنے پاس ہی جمع کرالیں اور عربی میں بالمقابل کتاب لکھ کر دکھلا دیں سو ایسے چپ ہوئے کہ گویا مر گئے کیا یہی وہ لوگ تھے جن کی شہادت قرآن کریم کی نکتہ چینی میں قبول کی گئی کسی کتاب کی تعلیم پر ذاتی حملہ کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ اول اس کتاب کی زبان بھی معلوم ہو ورنہ صرف دخل بیجا اور شیطانی حرکت ہوگی ۔ ہاں اس صورت میں ایک شخص جو زبان سے ناواقف ہے اعتراض کر سکتا ہے جب اعتراض کی بناء ایسے فاضل اور مسلم لوگوں کی شہادت پر ہو جو زبان کے ماہر اور دینی اسرار کے محقق مانے گئے ہیں جیسا کہ ہم نے نیوگ کا اعتراض دیانند کے وید بھاش کے مطابق اور منواور یا گولک جی اور گوردت اور پوران وغیرہ کے حوالہ سے کیا ہے سو ایسے نہایت بزرگ اعتراضوں میں جو قوم کے برگزیدہ اور مسلم پیشواؤں کے حوالوں پر مبنی ہوں جن کی شہادت کو ماننا ضروری ہو ہر ایک کو حق پہنچتا ہے کہ اُن لوگوں کو ملزم کرے جولوگ اُن کی شہادت کو ایک قطعی اور یقینی شہادت سمجھتے ہیں مگر یہ تو نہایت بے ایمانی اور بدذاتی ہے کہ آپ تو زبان میں کچھ بھی مہارت نہ رکھیں اور اُن معانی کو قبول نہ کریں جو قوم کے پیشوا بتلاتے ہیں اور ایسے معانی پیش کریں کہ نہ تو قوم کے پیشوا نے بتلائے اور نہ اُن لوگوں نے جو اس پیشوا کے بعد بطور نائب کے تسلیم کئے گئے تھے اور نہ مسلم العلم والفضل اکا بر قوم نے اُن معنوں کی طرف کوئی بھی اشارہ کیا یہی خیانتیں ہیں جو نادان پادریوں سے ظہور میں آئیں خدائے کامل وقدوس پر تو ماں کی حاجت کا بھی داغ لگایا اور اُس پاک تعلیم پر اعتراض کیا جس کی راستی پر ایک ایسا بادیہ نشین بھی گواہی دے سکتا ہے جو زمین و آسمان کی بناوٹ کو سوچ کر اُس کے خالق کا پتہ لگانا چاہے۔ دوسرا سوال۔ مسلمان حیض کے دنوں میں بھی عورت سے جدا نہیں ہوتے ۔ الجواب۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ ان بہتان طراز لوگوں کا یہ کیسا اعتراض ہے یہ لوگ جھوٹ بولنے کے وقت کیوں