احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 548 of 597

احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟ — Page 548

خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے تا میں خدا اور اس کی مخلوق کے رشتہ میں جو کدورت پیدا ہوگئی ہے اس کو دور کروں ۱۸۰ ہر صدی کے سر پر اللہ نے کوئی آدمی بھیج دیا جو مناسب حال اصلاح کرتا رہا یہاں تک کہ اس صدی پر اس نے مجھے بھیجا ہے تا کہ میں حیات النبی کا ثبوت دوں ۴۶۹ عیسائیت کے استیصال کے علاوہ ان غلطیوں اور بدعات کو دور کرنا بھی اصل مقصد ہے جو اسلام میں پیدا ہوگئی ہیں ۴۷۵ میں ایسے وقت میں آیا جب کہ اندرونی حالت اکثر مسلمانوں کی یہودیوں کی طرح خراب ہوچکی تھی ۲۱۳ مسلمانوں کی علمی اعتقادی غلطیاں دورکرنا ہمارا کام ہے ۴۸۹ میرے مبعوث ہونے کی علت غائی اسلام کی تجدید اور تائیدہے ۲۷۹ اسلام یتیم ہوگیا ہے ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے کہ میں اس کی حمایت اور سرپرستی کروں ۲۸۰ اب وقت آگیا ہے کہ پھر اسلام کی عظمت شوکت ظاہر ہو اور اسی مقصد کو لے کر میں آیا ہوں ۲۹۰ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں کیا یورپ اور کیا ایشیا ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں توحید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے یہی خدا کامقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجاگیا ۳۰۷ اللہ نے مجھے اس صدی کے سرپر مبعوث کیا ہے جبکہ اسلا م کی حالت کمزور ہوگئی ہے اور نصاریٰ لوگوں کوگمراہ کرکے عیسائی بنارہے ہیں ۱۲۲ خدا تعالیٰ کی غیرت نے تقاضا کیاکہ ایک غلام غلمان محمدی سے یعنی یہ عاجز اس کا مثیل کرکے اس امت میں سے پیدا کیا ۲۴ دورخسروی سے مراد اس عاجز کا عہد دعوت مگر اس جگہ دنیا کی بادشاہت مراد نہیں بلکہ آسمانی بادشاہت مراد ہے جو مجھ کو دی گئی ۳۹۶ میں سیف کے جہاد کے ساتھ نہیں بھیجاگیا ۸۸ میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سومیرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے ۶۷ عقائد آنحضور ؐ خاتم النبیین اور قرآن شریف خاتم الکتب ہے یہ ہمارا مذہب اور عقیدہ ہے ۲۸۵،۲۸۶ میں سچ کہتا ہوں اورخدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اور میری جماعت مسلمان ہے اور وہ آنحضرت ؐ اور قرآن کریم پر اسی طرح ایمان لاتی ہے جس طرح پر ایک سچے مسلمان کو لانا چاہیئے ۲۶۰ مذہب اسلام ایک زندہ مذہب ہے اور اس کا خدازندہ خدا ہے اس زمانہ میں ابھی اس شہادت کے پیش کرنے کے لئے یہی بندہ حضرت عزت موجود ہے اور اب تک میرے ہاتھ ہزارہا نشان تصدیق رسول اللہ اور کتاب اللہ کے بارہ میں ظاہر ہوچکے ہیں ۳۵۱ آنحضرت ؐ کی اتباع کے بغیر کوئی انسان کوئی روحانی فیض اور فضل حاصل نہیں کرسکتا ۲۶۷ میں قرآن کریم اور آنحضرتؐ کی پیروی سے ذرا اِدھراُدھر ہونا بے ایمانی سمجھتا ہوں میرا عقیدہ یہی ہے کہ جو اس کو ذرا بھی چھوڑے گا وہ جہنمی ہے ۲۵۹ وفات مسیح کو میں قرآن، آنحضرتؐ کی سنت، صحابہ کے اجماع اور عقلی دلائل سے ثابت کرتاتھا اور کرتا ہوں ۲۵۸ ہم حضرت عیسیٰ کی عزت کرتے ہیں اور انکو خدا تعالیٰ کا نبی سمجھتے ہیں ۳۳۶ میں ہر گز یقین نہیں کرتا کہ مسیح علیہ السلام اسی جسم کے ساتھ زندہ آسمان پر گئے ہوں۔اس لئے کہ اس مسئلہ کو مان کر آنحضور ؐ کی سخت توہین اور بے حرمتی ہوتی ہے ۲۶۰ تائیدونصرت الہٰی جیسے آنحضرت ؐ کی نسبت قرآن میں یعصمک اللہ کی بشارت ہے ایسا ہی خدا کی وحی میں میرے لئے یعصمک اللہ کی بشارت ہے ۷۰