احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟ — Page 497
ترجمہ فارسی عبارات صفحہ ۶۰۔اُس جوانمرد اور خدا کے پیارے نے آخر کار اپنا جوہر ظاہر کر دیا۔معشوق کے لئے نقد جان لٹا دیا اور اس فانی گھر سے دل کو ہٹا لیا۔یہ زندگی کا میدان نہایت ُپر خطر ہے اس میں ہر طرف لاکھوں اژدھے موجود ہیں۔لاکھوں شعلے آسمان تک بلند ہیں اور لاکھوں خونخوار اور تیز سیلاب آرہے ہیں۔کوچہ ئِ یار میں لاکھوں کوس تک کانٹوں کے جنگل ہیں اور اُن میں لاکھوں بلائیں موجود ہیں۔اُس شیخ عجم کی یہ شوخی دیکھ کہ اس نے بیابان کو ایک ہی قدم میں طے کر لیا۔خدا کا بندہ ایسا ہی ہونا چاہیے جو دلبر کی خاطر اپنا سر جھکا دے صفحہ ۶۱۔وہ اپنے محبوب کے لئے اپنی خودی کو فنا کر چکا تھا تریاق حاصل کرنے کے لئے اُس نے زہر کھایا تھا۔جب تک کوئی اس زہر کا پیالہ نہیں پیتا تب تک حقیر انسان موت سے کیونکر نجات حاصل کر سکتا ہے۔اس موت کے نیچے سینکڑوں زندگیاں پوشیدہ ہیں اگر تو زندگی چاہتا ہے تو موت کا پیالہ پی۔تو چونکہ حرص وہوا کا غلام بنا ہوا ہے اِس لئے تیرے ذلیل دل میں یہ طلب کہاں؟۔تو نے اس ذلیل دنیا سے اپنا دل لگایا اور گناہ کی خاطر اپنی عزت برباد کر دی۔شیطان کی لاکھوں فوج تیرے پیچھے لگی ہوئی ہے تا کہ تجھے گھانس پھونس کی طرح دوزخ میں جلا دے۔کسی امید یا خوف کی وجہ سے تیرا ایمان زیر وزبر ہو جاتا ہے۔اس بے وفا دنیا کی خاطر ُتو خدا کے دین کو پیروں تلے مسلتا ہے۔دین تو وہ دین ہے جو اُس محبوب کے فدائی کا دین ہے۔اے بدباطن شخص تجھے دین سے کیا واسطہ؟۔تو ذلیل ہے بہت شیخیاں نہ مار اور اپنی گدڑی سے باہر پاؤں نہ پھیلا۔تو اپنے تئیں نیک سمجھتا ہے خدا تجھے ہدایت نصیب کرے تیرا خیال کیسا غلط ہے؟