رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 96 of 169

رسالہ درود شریف — Page 96

رساله درود شریف 14 رساله درود مِنْ كُلِّ إِثْمِ لَا تَدْعُ لِى ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ وَلَا هَمَّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ جلاتو وَلَا حَاجَةً هِيَ لَكَ رِضًا إِلَّا قَضَيْتَهَا يَا أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ الافهام صفحه ۵۸ بحوالہ جامع ترمذی) اللہ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق ہستی نہیں۔وہ حلیم اور کریم ہے (میں) اللہ کی تسبیح کرتا ہوں جو عرش عظیم کا مالک ہے۔ہر ایک رنگ میں کامل تعریف اللہ ہی کی شان کے لائق ہے۔جو تمام مخلوقات کا رب ہے۔(اے اللہ ) میں تجھ سے تیری رحمت (کے حصول کے ذرائع ، تیری کامل اور دوامی بخشش کے یقینی وسائل، ہر ایک نیکی کی توفیق اور ہر ایک گناہ کی بات سے سلامتی چاہتا ہوں۔تو میرا ہر ایک گناہ بخش دے۔اور کوئی باقی نہ چھوڑ۔اور میری ہر ایک مشکل کو حل کر دے۔اور میری ہر ایک حاجت کو جو تیری نظر میں پسندیدہ ہو، پورا کر۔اے وہ ذات جو ارحم الراحمین (تمام رحمت کرنیوالوں سے بڑھ کر رحمت کرنیوالا) ہے۔درود شریف تنگی کے دور ہونے کا ذریعہ ہے (ع) عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السَّوَائِي عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَفَرَةُ الذِّكْرِ۔وَالصَّلوةِ عَلَى تَنْفِى الْفَقْرَ (جلاء الافهام بحوالہ حلیہ ابی نعیم اختصارا منه) ترجمہ :۔حضرت جابر بن سمرہ سوائی رضی اللہ عنہ سے روائت ہے کہ آنحضرت میم نے فرمایا ہے۔کثرت سے اللہ تعالیٰ کو یاد کرنا اور مجھ پر درود بھیجنا تنگی کے دور ہونے کا ذریعہ ہے۔درود شریف دماغی پریشانی کا علاج ہے (۸) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا طَنَّتْ أُذُنٌ أَحَدِكُمْ فَلْيَذْ كُرْنِي وَلْيُصَلِّ عَلَى (جلاء الافهام بحوالہ طبرانی) ترجمہ: حضرت عبداللہ بن ابی رافع رضی اللہ عنہ آزاد فرمبوده آنحضرت میں سے روایت ہے کہ آنحضرت میم نے فرمایا ہے جب تم ں سے کسی شخص کو دماغی پریشانی کے باعث ہوائے پریشان کی آواز کے جو مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی سی ہوتی ہے اور کچھ سنائی نہ دے۔تو وہ میرے تعلق اور میرے احسانات کو یاد کر کے مجھ پر درود بھیجے۔راس کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس کی اس پریشانی کو دور کر کے اسے چین بخشے گا ) درود شریف بھولی ہوئی بات کے یاد آنے کا ذریعہ ہے ) عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَسِيتُمْ شَيْئًا فَصَلُّوا عَلَى تَذْكُرُوهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ (جلاء الافہام صفحہ ۳۵۷) ترجمہ:۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت نے فرمایا۔کہ جب تمہیں کوئی بات بھول جائے۔تو اس کا خیال چھوڑ کر مجھ پر درود بھیجو۔اس کی برکت سے اللہ چاہے گا تو تمہیں وہ بات بھی بیاد آ جائیگی۔