رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 97 of 169

رسالہ درود شریف — Page 97

رساله درود شریف ፈል رساله درود شریف درود شریف کی صدقہ و خیرات کی تلافی کا ذریعہ ہے عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّمَا رَجُلٍ لَمْ يَكُنْ عِندَهُ صَدَقَةٌ فَيَقُلْ فِى دُعَائِهِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَ رَسُولِكَ وَصَلِّ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ فَإِنَّهَا لَهُ ذُكوةٌ (جلاء الافهام صفحه ۳۶۳) حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔کہ آنحضرت نے فرمایا ہے۔جس شخص کے پاس صدقہ دینے کے لئے کچھ نہ ہو۔تو الله شكر صلی می روم وہ مجھ پر یوں درود بھیجے۔اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ وَصَلَّ عَلَى المؤمِنينَ وَالْمُؤْمِنَاتُ وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ اے اللہ محمد رسول اللہ مین اسلام پر جو تیرا یکتا بندہ اور تیرا یکتا رسول ہے اور تمام مومن مردوں اور عورتوں اور تمام مسلم مردوں اور درود عورتوں پر بھی درود بھیج۔یہ دعا بموجب آیت تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيْهِمْ بِهَا۔اس کے لئے پاکیزگی اور ترقی درجات کا ذریعہ ہوگی۔نوٹ:۔اس حدیث کی تصدیق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس ارشاد سے بھی ہوتی ہے جو حضور نے حضرت مفتی محمد صادق صاحب کو فرمایا تھا کہ آپ اس مقررہ چندہ پر قائم رہیں۔ہاں بجائے زیادت کے درود شریف بہت پڑھا کریں۔کہ وہی ہدیہ ہے جو آنحضرت مالا کے پاس پہنچتا ہے۔(دیکھو رسالہ ہذا صفحہ ۱۳۹) ہر ایک درود خواں کی طرف سے آنحضرت کو درود ملائکہ کے ذریعہ سے پہنچایا جاتا ہے عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْن مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى الله عليه وسلم قال إن اللهِ مَلَيْكَةُ سَبَّاحِيْنَ يُسْلِمُونَنِي عَن أُمَّتِي السَّلَامَ (جلاء الافہام صفحہ ۳۰ بحوالہ سنن نسائی) ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت میمی و سلم نے فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ کے بعض فرشتے ایسے ہیں جو زمین پر پھرتے رہتے ہیں۔اور وہ مجھے میری امت کی طرف سے سلام پہنچاتے ہیں۔نوٹ:۔سلام میں درود بھی آ جاتا ہے۔اسی لئے درود شریف کے بارہ میں حکم دیتے ہوئے خدا تعالیٰ نے فعل صلوا کی الگ تاکید نہیں بیان فرمائی بلکہ سلموا کے مصدر سے صلوا اور سلموا دونوں کی تاکید کا کام لیا گیا ہے۔(۲۲) عن عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا مَلَكَ مُوَكَّلُ بِهَا حَتَّى يُبْلِغَنِيهَا (جلاء الافهام بحوالہ معجم کبیر طبرانی) حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت میم نے فرمایا ہے۔جو شخص مجھ پر ایک بار درود بھیجے گا اس پر اللہ تعالیٰ دس بار