رسومات کے متعلق تعلیم — Page 38
38 میں نے حضرت اماں جان) سے اس کے متعلق دریافت کر لیا ہے اور انہوں نے فرمایا ہے کہ حضرت۔۔۔( اقدس) کے زمانہ میں مہندی کی رسم نہ کبھی ہمارے ہاں ہوئی اور نہ آپ کے زمانہ میں قادیان میں کسی اور احمدی کے ہاں یہ رسم ادا ہوئی۔لیکن اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ عام ہو رہی ہے۔۔اب یہ ایک رسم کی صورت اختیار کر گئی ہے اس لئے اسے روکنا ہمارا فرض ہے آپ نے فرمایا:۔وو یہ رسوم ایسی صورت اختیار کرتی جا رہی ہیں کہ خطرہ ہے کہ وہ جز و شریعت نہ بن جائیں اس لئے ان کا روکنا ہمارا فرض ہے۔“ رپورٹ مجلس مشاورت 1942 صفحہ 25 ﴾ 1947ء کی مجلس مشاورت کے موقع پر جماعت کی تمدنی اصلاح کی خاطر شادیوں میں زیادہ چھان بین کرنے اور کپڑے زیور کے مطالبات کرنے والوں سے حضرت مصلح موعود نے اظہار نفرت کرتے ہوئے فرمایا:۔شادیوں کے معاملہ میں زیادہ چھان بین اور کرید لغو ہے خدا نے مرد عورت کا جوڑا بنایا ہے اور وہ بہر حال مل بیٹھیں گے۔شادی اللہ تعالیٰ کا قانون اور انسانی فطرت میں داخل ہے۔“ (الفضل 18 اپریل 1947 ء) نیز آپ نے فرمایا:۔دد لیکن اس میں بعض دفعہ ایسی غیر معقول باتیں کرتے ہیں اور ایسی لغو شرطیں لگا دیتے ہیں کہ حیرت آتی ہے مثلاً بعض لوگ جہیز کی شرطیں