راہِ ایمان

by Other Authors

Page 74 of 121

راہِ ایمان — Page 74

74 چھٹا سبق دین کی چند ضروری باتیں خانہ کعبہ خانہ کعبہ دنیا میں سب سے پہلا خُدا کا گھر ہے۔یہ تمام مسلمانوں کا سب سے بڑا مرکز اور سب سے مقدس مقام ہے۔یہی وہ مقام ہے جہاں ہر سال مسلمان جمع ہو کر حج کرتے ہیں۔خانہ کعبہ قریبا ساڑھے چار ہزار سال پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور اُن کے بیٹے حضرت اسمعیل نے خُدا کے حکم سے اُس کی عبادت کے لئے بنایا تھا۔شروع میں اس کے اردگرد کوئی آبادی نہ تھی۔لیکن بعد میں اس جگہ ایک شہر آباد ہو گیا۔جس کا نام مکہ معظمہ ہے۔یہ وہی شہر ہے جہاں ہمارے آقا حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے۔قبلہ قبلہ کے معنی سامنے اور آگے کے ہوتے ہیں۔خُدا کا یہ حکم ہے کہ مسلمان جب بھی نماز پڑھیں اپنا منہ اور اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف رکھیں گویا خانہ کعبہ اُن کے سامنے ہو۔اس لئے مسلمانوں کا قبلہ خانہ کعبہ ہے۔جس کی طرف رُخ کر کے نماز پڑھی جاتی ہے۔ازواج مطہرات رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کو ازواج مطہرات کہتے ہیں۔بعض ازواج مطہرات کے نام یہ ہیں:۔حضرت خدیجہ - حضرت عائشہ ، حضرت زینب - حضرت سودہ۔حضرت حفصہ۔