راہِ ایمان — Page 75
75 حضرت اُمّ حبیبہ - حضور کے ازواج کو أُنهَاتُ الْمُؤمِنین بھی کہتے ہیں جس کے معنی ہیں مومنوں کی مائیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد حضور کے ہاں چارلڑ کے پیدا ہوئے۔ابراہیم۔قاسم۔طاہر اور طیب۔چار لڑکیاں پیدا ہوئیں۔زینب۔رقیہ۔اُمّ کلثوم - فاطمتہ الزہراء۔چاروں لڑکے چھوٹی عمر میں ہی فوت ہو گئے۔لڑکیوں میں سے حضور کی سب سے چھوٹی صاحبزادی حضرت فاطمتہ الزہراء تھیں جو حضور کو بہت پیاری تھیں۔اُن کی شادی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ہوئی۔حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین" آپ کے ہی صاحبزادے تھے۔حضرت امام حسین واقعہ کربلا کے موقع پر شہید ہو گئے تھے۔غزوات نبوی حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار مکہ سے جو جنگیں کرنا پڑیں انہیں غزوات کہتے ہیں۔بعض مشہور جنگوں کے نام یہ ہیں :۔جنگ بدر، جنگ اُحد ، جنگ تبوک، جنگ حنین سنت اور حدیث رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں جو جو کام کئے انہیں سنت کہتے ہیں۔اور جو باتیں حضور نے بیان فرما ئیں انہیں حدیث کہتے ہیں یہ باتیں جن کتابوں میں جمع کی گئی ہیں انہیں حدیث کی کتابیں کہتے ہیں حدیث کی سب سے مشہور کتاب کا نام صحیح بخاری ہے۔قرآن۔سنت اور حدیث سب سے مقدم قرآن شریف ہے اس کے بعد سنت اور پھر حدیث کا درجہ آتا ہے۔