راہِ ایمان

by Other Authors

Page 73 of 121

راہِ ایمان — Page 73

73 صاف کرنے کے لئے کیکر کی مسواک استعمال فرماتے تھے۔حضور کے ایک صحابی کا بیان ہے کہ میں نے حضور کے اُترے ہوئے کپڑوں کو ناک کے ساتھ لگا کر سونگھا ہے۔مجھے کبھی اُن میں سے پسینہ کی بو نہیں آئی۔اس کی وجہ یہی ہے کہ حضور کپڑوں کی صفائی کا خاص خیال رکھتے تھے۔السلام علیکم کہنا حضور کے ایک خاص صحابی کا بیان ہے کہ حضور ایک دفعہ مسجد مبارک میں بیٹھے تھے۔تھوڑے تھوڑے وقفہ سے حضور کو ایک کام کے سلسلے میں اُٹھ کر گھر جانا پڑتا۔جب بھی حضور اٹھتے تو السلام علیکم کہہ کر اندر جاتے اور باہر آ کر پھر السلام علیکم کہتے تھے۔کسی کو تو نہ کہتے تھے حضور کی یہ عادت تھی کہ خواہ کوئی چھوٹا ہو یا بڑا کسی کو بھی حضور تو کے لفظ سے خطاب نہ فرماتے تھے۔ایک صحابی کا بیان ہے کہ میں چھوٹا بچہ تھا اور کثرت سے حضور کے گھر جاتا تھا۔لیکن حضور نے کبھی بھی مجھے تو کہہ کر مخاطب نہیں فرمایا۔اپنے ہاتھ سے کام کرنا حضور گھر کے کاموں میں بھی حصہ لیا کرتے تھے۔چار پائیاں خود بچھا لیتے اور بستر کر لیتے تھے۔اگر کبھی یکدم بارش آجاتی تو چھوٹے بچے تو چار پائیوں پر سوتے رہتے اور حضور ایک طرف سے خود ان کی چار پائیاں پکڑتے دوسری طرف سے کوئی اور پکڑ لیتا اور اس طرح خُود اُن کی چار پائیاں اندر کروالیتے تھے۔اگر مہمان ہوتے تو کئی بار خود کھانا اُٹھا کر اندر لے جاتے اور اُن کے ساتھ بیٹھ کر کھانا تناول فرماتے تھے۔