راہِ ایمان — Page 63
63 ہیں جن سے بچنے کی ہمارے رسول پاک سا نہا یہ تم نے نصیحت فرمائی ہے اور ساری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں اور اسے پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔۔جماعت احمد یہ خلافت کے بابرکت نظام کے ذریعہ ایک ہاتھ پر جمع ہے۔اور خلافت کی بہت سی برکتیں اسے حاصل ہیں۔وہ خلیفہ وقت کی اطاعت اور فرمانبرداری کرنا اپنا فرض سمجھتی ہے اور اسی اطاعت کی وجہ سے وہ متفق اور متحد ہو کر اسلام کی ترقی کے لئے قربانیاں کرتی ہے۔مگر غیر احمدی مسلمانوں کا کوئی ایسا امام نہیں جس کی اطاعت کرنا وہ ضروری سمجھیں۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آپس میں بھی اُن کے بہت سے جھگڑے اور اختلاف ہیں۔اور وہ متحد ہو کر اسلام کی ترقی کے لئے کوشش نہیں کر سکتے۔دوسر ا سبق اللہ تعالیٰ کی صفات اللہ تعالی تمام صفات (خوبیوں) کا مالک ہے اور ہر قسم کے نقص سے پاک ہے۔وہ تمام خوبیوں کا مالک ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی نقص یا کمزوری نہیں ہے۔اس کا کوئی شریک نہیں نہ اُس کا کوئی بیٹا ہے نہ اُس کی کوئی بیوی ہے۔وہ کسی کا محتاج نہیں اور باقی سب اُس کے محتاج ہیں۔اسی نے ہمیں پیدا کیا۔وہی ہمیں پالتا ہے اور ہر طرح کا رزق دیتا ہے۔وہ ہمیشہ سے زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔وہ نہ سوتا ہے نہ اونگھتا ہے۔وہ آسمانوں اور زمین کا اور ان کی ہر چیز کا مالک ہے۔وہ ہر