راہِ ایمان

by Other Authors

Page 64 of 121

راہِ ایمان — Page 64

64 وقت ہمیں دیکھتا ہے۔ہماری تمام ظاہر اور پوشیدہ چیزوں کو ہمارے تمام خیالوں اور ارادوں کو جانتا ہے۔اُسی نے ہمیں زندہ کیا اور وہی ہمیں مارے گا۔ہمارے اچھے کاموں کا بدلہ دے گا اور بُرے کاموں کی سزا دے گا۔وہ نیکوں کی مدد کرتا ہے اور ہم سے ماں باپ سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے۔وہی عبادت کے لائق ہے۔ہمیں چاہئیے کہ خواہ کوئی تکلیف ہو یا خوشی، ہر وقت اُس کے سامنے جھکیں ، جو کچھ مانگنا ہو اُسی سے مانگیں۔قرآن شریف نے اللہ تعالیٰ کے بہت سے نام ہمیں بتائے ہیں جو اس کی خوبیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ان ناموں کو اسمائے حسنہ کہتے ہیں۔بعض مشہور اسمائے حسنہ یہ ہیں :۔اللہ تعالیٰ کی صفات آسمائ حَسَنه الله الرب الرحمن الرَّحِيم یہ خُدا کا ذاتی نام ہے پالنے والا بہت مہربان نہایت رحم والا الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السلام الْمُؤْمِن بادشاہ پاک ذات سلامتی والا امن دینے والا الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الجبار الْمُتَكَبْرُ نگران غالب زبر دست بڑائی والا الْخَالِقُ الْبَارِقُ الْمُصَوَّرُ الْغَفَّارُ بنانے والا پیدا کرنے والا صورت بنانے والا بخشنے والا