راہِ ایمان

by Other Authors

Page 28 of 121

راہِ ایمان — Page 28

28 تيسرا سبق مسجد کے آداب مسجد خدا کا گھر اور عبادت کرنے کی جگہ ہوتی ہے۔اس کا بہت ادب اور احترام کرنا چاہیے۔اور کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جو مسجد کی عزت کے خلاف ہو۔ا۔مسجد میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھو :- بسْمِ اللهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللهِ میں اللہ تعالیٰ کا نام لے کر مسجد میں داخل ہوتا ہوں خُدا کے رسول پر درود اور سلامتی ہو۔اللّهُمَّ اغْفِرْلي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ اے اللہ میرے گناہ بخش اور مجھ پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔السلام علیکم کہہ کر مسجد میں داخل ہو جتنی دیر مسجد میں رہو خا موشی سے بیٹھو۔اگر مجبور کوئی بات کرنی ہو تو آہستہ آہستہ کرنی چاہئے تا کہ نماز پڑھنے والوں کی نماز میں حرج نہ ہو۔مسجد میں نماز پڑھنی چاہئیے۔ذکر الہی کرنا چاہیئے اور قرآن مجید کی تلاوت اور دوسرے دینی کام کرنے چاہئیں۔کوئی فضول اور لغو کام نہیں کرنا چاہیئے۔