راہِ ایمان — Page 29
29 ۴۔مسجد میں صاف ستھرے اور پاک کپڑے پہن کر جاؤ۔کچی پیاز لہسن یا ایسی ہی کوئی اور چیز کھا کر مسجد میں نہ جاؤ جس سے بد بو پیدا ہو اور دوسرے نمازیوں کو تکلیف ہو۔۵۔مسجد میں تھوکنا یا ناک صاف کرنا یا اور کوئی ایسی حرکت کرنا جو مسجد کے آداب کے خلاف ہو سخت منع ہے۔۔اگر کوئی نمازی نماز پڑھ رہا ہو تو اُس کے آگے سے ہر گز نہ گزرو۔اسی طرح لوگوں کے سروں اور کندھوں پر سے پھلانگتے ہوئے آگے جانے کی کوشش کرنا بہت بُری بات ہے۔جہاں جگہ ملے وہیں خاموشی کے ساتھ بیٹھ جاؤ۔ے۔جب مسجد سے باہر نکلو تو یہ دعا پڑھو:۔اللهُم إلى أسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ اے اللہ تعالیٰ ! میں تجھ سے تیر ارحم اور فضل مانگتا ہوں۔☆