راہِ ایمان — Page 27
27 اکبر کہو۔دونوں ہاتھ کانوں تک یا کندھوں تک لالا کر کھلے چھوڑتے جاؤ۔ہاتھ باندھنا بھی جائز ہے۔سایے تکبیروں کے بعد ہاتھ باندھ کر قرآت پڑھو اور دوسری رکعت میں قرآت پڑھنے سے پہلے پانچ تکبیر میں کہو۔ہر دو رکعت میں علاوہ مقررہ تکبیروں کے بارہ (۱۲) تکبیریں زائد ہیں۔عید گاہ کو ایک راستہ سے جانا اور دوسرے راستہ سے واپس آنا مسنون ہے۔بارش کے سبب عید گاہ میں اگر عید کی نماز نہ پڑھی جا سکے تو مسجد میں یا دوسرے دن بھی یہ نماز پڑھی جاسکتی ہے۔خطبہ عید نماز کے بعد ہوتا ہے۔نماز قصر جو فرض نماز چار رکعت والی ہو حالت سفر میں اُس کو دو رکعت پڑھو سکتیں سفر میں ضروری نہیں۔البتہ وتر اور صبح کی دوا ستیں ضروری ہیں۔شہر سے گیارہ میل کی نیت سے سفر کا ارادہ کر کے اور شہر سے باہر نکلنے پر نماز قصر پڑھی جاسکتی ہے۔اگر کسی جگہ پر پندر 1 دن تک قیام کا ارادہ کر لیا ہو تو نماز قصر نہیں کی جاسکتی۔اور اگر ایسا نہیں کیا تو پھر نماز قصر کی جاسکتی ہے۔مفق امام کے پیچھے مسافر ہونے کی حالت میں نماز پوری پڑھو۔نماز جمع جب آدمی مسافر ہو یا بیمار ہو یا بارش ہوتی ہو یا بارش کی وجہ سے مسجد کے راستہ میں بہت کیچڑ ہو یا کوئی اور اشد مجبوری ہو تو جائز ہے کہ نماز پڑھنے والا ظہر وعصر کو اور مغرب وعشاء کو اکٹھی پڑھ لے جمع کرنے کی صورت میں دونوں نمازوں کی سنتیں معاف ہیں۔