راہِ ایمان — Page 90
90 (ہال خُدام الاحمدیہ ) خلافت لائبریری - دفتر لجنہ اماء الله - دار الیمی صنعتی سکول ،فضل عمر جونیئر ماڈل سکول۔ربوہ سے نکلنے والے چند اخبارات اور رسالوں کے نام اس طرح سے ہیں: روز نامه الفضل۔رسالہ انصار اللہ۔رسالہ الفرقان۔رسالہ خالد۔رسالہ تفخیذ الا ذہان۔( یہ رسالہ احمدی بچوں اور بچیوں کے لئے شائع ہوتا ہے ) مصباح اور رسالہ تحریک جدید (آجکل جماعت احمدیہ کے لئے پاکستان میں مخالفت اور ملکی پابندیوں کی وجہ سے اخبارات و رسائل اور لٹریچر کی اشاعت ممنوع ہے) قادیان ، ربوہ اور لنڈن کے علاوہ افریقہ۔امریکہ سیلون۔سوئٹزر لینڈ۔اور دنیا کے دوسرے بہت سے ملکوں سے بھی احمدیوں کے اخبار اور رسالے شائع ہوتے ہیں۔الفضل انٹر نیشنل لندن: اللہ کے فضل سے 1994 سے لندن میں اخبار ” الفضل انٹرنیشنل اردو میں جاری ہے۔پہلے یہ ہفت روزہ تھا مئی 2019 سے سہ روزہ ہو چکا ہے۔اس میں سیدنا حضور انور کے خطبات ، خطابات، رپورٹیں جماعت کی عالمی خبریں مرکزی اعلانات اور اعلی علمی و دینی مضامین شائع ہوتے ہیں۔