راہِ ایمان

by Other Authors

Page 91 of 121

راہِ ایمان — Page 91

91 نوواں سبق حضرت مسیح موعود کی بعض پیشگوئیاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے خبر پا کر بہت سی پیشگوئیاں کیں جو اپنے اپنے وقت پر پوری ہوئیں۔بعض پیشگوئیاں یہ ہیں :۔پیشگوئی مصلح موعود خُدا نے حضور کو بتایا کہ آپ کے ہاں نو سال کے عرصہ میں ایک لڑکا پیدا ہوگا جو دُنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا، اس کے ذریعہ اسلام بہت ترقی کرے گا۔وہ قرآن شریف کی تعلیم کو ساری دنیا میں پھیلائے گا۔اور جماعت احمدیہ کو اس کے ذریعے خاص ترقی ملے گی۔اس پیشگوئی کا ایک ایک لفظ حیرت انگیز رنگ میں پورا ہوا۔ہمارے خلیفہ ثانی حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد رضی اللہ عنہ پیشگوئی کے مطابق نو سال کے اندر پیدا ہوئے اور پھر با وجود سخت مخالفت کے حضور جماعت کے دوسرے خلیفہ منتخب ہوئے اور حضور کے زمانہ میں اسلام نے اور احمدیت نے بہت ترقی کی۔اور دوست دشمن سب مانتے ہیں کہ حضور کی شہرت دنیا کے کناروں تک پھیلی ہوئی ہے۔پنڈت لیکھرام کے متعلق پیشگوئی پنڈت لیکھرام ہندوؤں کے فرقہ آریہ سماج سے تعلق رکھتا تھا۔وہ آپ کے مقابل پر آیا۔اور