راہِ ایمان

by Other Authors

Page 89 of 121

راہِ ایمان — Page 89

89 جلسہ ہر سال لندن میں ہوتا ہے۔علاوہ ازیں متعددممالک میں عظیم الشان رنگ میں جلسہ ہائے سالا نہ ہوتے ہیں۔جبکہ قادیان میں مسلسل ہر سال یہ جلسہ ہوتا ہے۔1991 میں قادیان میں جلسہ سالانہ کی صد سالہ جو بلی تقریب منائی گئی اس تاریخی و یادگاری جلسہ میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع " بنفس نفیس تشریف لائے۔2005 کے تاریخی جلسہ میں سیدنا حضرت خلیفہ سیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز قادیان کے جلسہ سالانہ میں بنفس نفیس تشریف لائے اور بستان احمد میں یہ یادگاری جلسہ منعقد ہوا جو MTA کے ذریعہ قادیان سے پہلی بار براہ راست نشر ہوا۔ربوه قادیان سے ہجرت کے بعد ستمبر ۱۹۴۸ء میں چنیوٹ ضلع جھنگ سے چھ میل دور دریائے چناب کے کنارے جماعت احمدیہ کا نیا مرکز قائم ہوا جس کا نام ربوہ رکھا گیا۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے اس کی بنیا د رکھی۔جماعت کے تمام دفاتر۔سکول اور کالج یہیں ہیں۔یہیں سے اسلام کے مبلغین دُنیا کے مختلف ملکوں میں تبلیغ کے لئے جاتے ہیں۔حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ اور حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے مزار بھی ربوہ کے بہشتی مقبرہ میں ہیں۔ربوہ کے چند ایک خاص مقامات کے نام یہ ہیں:۔مسجد مُبارک۔مسجد اقصٰی - مہمان خانہ (دار الضیافت )۔بہشتی مقبرہ۔دفاتر صدر انجمن احمدیہ و تحریک جدید و وقف جدید - دفتر فضل عمر فاؤنڈیشن۔جامعہ احمد یہ تعلیم الاسلام ڈگری کالج تعلیم الاسلام ہائی اسکول۔جامعہ نُصرت۔نصرت گرلز ہائی اسکول۔فضل عمر ہسپتال۔دفتر مجلس انصار اللہ۔ایوان محمود احمدیہ۔