راہِ ایمان

by Other Authors

Page 82 of 121

راہِ ایمان — Page 82

82 ۱۔حضرت مرزا بشیر الدین محموداحمد صاحب خلیفہ المسح الثانی رضی اللہ عنہ: آپ اللہ تعالیٰ کی خاص بشارت کے ماتحت ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء کو پیدا ہوئے۔۱۴ / مارچ ۱۹۱۴ ء کو جماعت احمدیہ کے خلیفہ ثانی بنے اور ال۵ سال تک نہایت کامیابی کے ساتھ زمانہ خلافت گزار نے اور اسلام کی خدمت کرنے کے بعد مورخہ ۸ نومبر ۱۹۶۵ء کی صبح کو ۲ جگر ۲۰ منٹ پر آپ وفات پا کر اپنے حقیقی مولا سے جاملے۔اناللہ وانا الیہ راجعون ۲۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ : آپ ۲۰ /۱ اپریل ۱۸۹۳ ء کو پیدا ہوئے۔آپ کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ نے کئی بشارتیں دی تھیں۔جن کے مطابق آپ کو دین کی خاص خدمت کرنے کی توفیق ملی۔جماعت کے کاموں میں آپ خلیفہ ثانی رضی اللہ عنہ کے دست بازو تھے۔آپ کو بہت سی قیمتی کتا بیں اور مضامین لکھنے کا بھی موقعہ ملا۔آپ ۲ /ستمبر ۱۹۶۳ ء کو وفات پا گئے۔اور مقبرہ بہشتی ربوہ میں دفن ہوئے۔۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ: آپ بھی الہی بشارتوں کے مُطابق مورخہ ۲۴ مئی ۱۸۹۵ ء کو پیدا ہوئے۔آپ کو بھی دین کی بہت خدمت کرنے کا موقع ملا۔مورخہ ۲۶ دسمبر ۱۹۶۱ء کو آپ فوت ہوئے اور مقبرہ بہشتی ربوہ میں دفن ہوئے۔۔حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا: آپ بھی الہی بشارتوں کے ماتحت اے پیدا ہوئیں۔آپ کی شادی حضرت نواب محمد علی خان لے تاریخ پیدائش ۲ مارچ ۱۸۹۷ء