راہِ ایمان — Page 81
81 (۱) مرزا فضل احمد صاحب (۲) حضرت مرزا سلطان احمد صاحب مرز افضل احمد صاحب تو جوانی میں فوت ہو گئے۔حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کو اللہ تعالیٰ نے لمبی عمر دی۔آپ کو خلافت ثانیہ کے زمانہ میں احمدیت میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔آپ کی ساری اولاد اللہ تعالیٰ کے فضل سے مخلص احمدی ہے۔دوسری شادی ۱۸ء کے آخر میں آپ نے خدائی بشارت کے ماتحت دہلی کے ایک معز رسید خاندان میں دوسری شادی کی جو خُدا کے فضل سے بہت با برکت ثابت ہوئی۔آپ کی دوسری زوجہ محترمہ کا نام نصرت جہاں بیگم صاحبہ تھا۔جو جماعت احمدیہ میں حضرت اُم المؤمنین یا حضرت اماں جان کے نام سے مشہور ہیں۔اپنے اعلیٰ اخلاق۔نیکی اور حسن سلوک کی وجہ سے آپ احمدی عورتوں کے لئے ایک نمونہ تھیں۔۱/۲۰ پریل ۱۹۵۳ کو بمقام ربوہ آپ کا انتقال ہوا۔ربوہ کے بہشتی مقبرہ میں آپ کا مزار ہے۔حضرت اماں جان کے والد حضرت میر ناصر نواب صاحب تھے۔آپ کے دو بھائی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب اور حضرت میر محمد الحق صاحب جماعت احمدیہ کے بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں جنہیں دین کی خاص خدمت کرنے کی توفیق ملی۔اولاد دوسری شادی سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے جو اولا د دی اس کے متعلق حضور کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی بشارتیں دیں اور بتایا کہ وہ بہت نیک، با برکت ، با اقبال اور دین کی خاص خدمت کرنے والی ہوگی۔چنانچہ یہ بشارتیں پوری ہوئیں۔حضور کی زندہ رہنے اور عمر پانے والی اولاد کے نام یہ ہیں:۔