راہِ ایمان

by Other Authors

Page 39 of 121

راہِ ایمان — Page 39

39 ข خلیفہ ثانی رضی اللہ عنہ کو بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کے متعلق کئی خوشخبریاں دی تھیں۔یہ سب پیشگوئیاں آپ کی ذات میں پوری ہوئیں اور ہمارے ایمانوں کو بڑھانے کا موجب بنیں۔آپ اپنے قریبا سترہ ۱۷ سالہ کامیاب و روشن دور خلافت کے بعد ۸/۹ جون ۱۹۸۲ کی درمیانی شب تقریباً پونے ایک بجے مختصر سی علالت کے بعد اپنے مولائے حقیقی سے جا ملے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔مورخہ ۱۰ رجون کو قریبا ۶۰/۷۰ ہزار احمدیوں نے آپ کی نماز جنازہ میں شرکت کی جس کے بعد آپ کو مقبرہ بہشتی ربوہ میں حضرت مصلح موعودؓ کے دائیں پہلو میں امانتا دفن کر دیا گیا۔حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت خلیفہ امسبح الثالث رحمہ اللہ تعالی کی وفات کے بعد مورالہ ۰ ارجون ۱۹۸۴ ء کو سید نا حضرت مرزا طاہر احمد صاحب جماعت کے چوتھے خلیفہ منتخب ہوئے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ہیں۔آپ کی ولادت باسعادت مورخہ ۱۸ / دسمبر ۱۹۲۸ ء کو ہوئی۔آپ گریجوایٹ ہونے کے علاوہ جامعہ احمدیہ سے بھی فارغ التحصیل تھے۔جامعہ احمدیہ سے شاہد کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ مزید تعلیم کے لئے انگلستان میں بھی دو ۲ سال قیام پذیر رہے۔آپ اعلیٰ درجہ کے مصنف اور خطیب تھے۔آپ کی کئی مایہ ناز تصانیف ہیں مذہب کے نام پر خُون الہام عقل علم اور سچائی ذی علم حلقوں سے خراج تحسین حاصل کر چکی ہے۔آپ کے عہد خلافت میں جماعت احمد یہ شاہراہ غلبہ اسلام پر بڑی تیزی سے آگے بڑھی۔جماعت کی انہیں غیر معمولی ترقیات کو دیکھ کر پاکستان کی حکومت نے حسد کی وجہ سے ظالمانہ طور پر جماعت پر ہر طرح کی پابندی لگا