راہِ ایمان

by Other Authors

Page 38 of 121

راہِ ایمان — Page 38

38 کے ہر طبقہ کی اعلی رنگ میں تربیت فرمائی۔اور اسلام کی تبلیغ کے لئے افریقہ، یورپ، امریکہ اور دنیا کے دوسرے بہت سے ممالک میں مبلغ بھجوائے۔مسجدیں تعمیر کروائیں اور کئی زبانوں میں قرآن مجید کے ترجمے شائع کئے۔آپ کے ذریعہ لاکھوں انسانوں نے حق کو قبول کیا۔اور دنیا کے کونے کونے میں احمدی جماعتیں قائم ہوگئیں اور اس طرح پیشگوئی مصلح موعود میں جس کے آپ مصداق تھے جو جو علامتیں اللہ تعالیٰ نے بتائی تھیں وہ سب آپ کی ذات میں بڑی شان کے ساتھ پوری ہوئیں۔بالآخر جب آپ نے اپنے سب کام پورے کر لئے اور اپنی کامیابیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا تو ۸ نومبر ۱۹۶۵ء کی صبح کو ۲ بج کر ۲۰ منٹ پر آپ وفات پا کر اپنے حقیقی مولا سے جاملے۔انا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - مورخه ۹ نومبر کو قریبا پچاس ہزار احمدیوں نے آپ کی نماز جنازہ میں شرکت کی جس کے بعد آپ کو مقبرہ بہشتی ربود میں حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پہلو میں امانتنا فن کر دیا گیا۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند کرے۔آمین حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کے بعد مورخہ ۹ نومبر ۱۹۶۵ء کو آپ کے بڑے بیٹے صاحبزادہ حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب ایم۔اے جماعت کے تیسرے خلیفہ منتخب ہوئے۔آپ ۱۶ نومبر ۱۹۰۹ء کو اللہ تعالیٰ کی بشارت کے ماتحت پیدا ہوئے۔تیرہ برس کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا اور پھر اعلی دینی و دنیوی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ نے اپنی زندگی کو دین کی خدمت کے لئے وقف کر دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالی نے ایک پوتے کی بشارت دی تھی جس نے دین کی خاص خدمت کرنا تھی۔حضرت