راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 77 of 198

راہ ھدیٰ — Page 77

عقیده نمبر ۱۴ اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب لکھتے ہیں کہ : ” اسلامی عقیدہ ہے کہ صاحب مقام محمود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور قادیانیوں کے نزدیک مرزا صاحب" (صفحہ ۲۱) حضرت مرزا صاحب مسیح و مہدی ہونے کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی بیٹا ہونے کی بناء پر اس مقام پر فائز ہیں چنانچہ یہ بھی مولوی نے افتراء کا ایک اور شگوفہ کھلایا ہے۔اس بحث سے قطع نظر کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے غلاموں کو آپ کی متابعت میں مقام محمود عطا ہونا قابل اعتراض ہے کہ نہیں لدھیانوی صاحب سراسر ظلم کی راہ سے جانتے بوجھتے ہوئے یہ غلط بات حضرت مرزا صاحب کی طرف منسوب کر رہے ہیں کہ گویا وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مقام محمود سے ہٹا کر آپ اس پر فائز ہو چکے ہیں۔یہ ایک شیطانی خیال ہے۔حضرت مرزا صاحب کا عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام تو بہت بلند ہے۔لیکن ایک ادنیٰ سے ادنیٰ احمدی بھی ایسے خیال کو کفر صریح اور باطل سمجھتا ہے۔جہاں تک دوسرے حصے کا تعلق ہے کہ کیا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں مہدی علیہ السلام کو مقام محمود عطا ہوتا تھایا کہ نہیں تو اس کے متعلق شرح فصوص الحکم کا حوالہ لدھیانوی صاحب کو یاد دلاتے ہیں اور قارئین کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔امام مہدی کے ذکر میں شرح فصوص الحکم میں یہ بات بطور پیشگوئی کے درج ہے کہ فلہ المقام المحمود ) شرح فصوص الحکم شیخ عبد الرزاق قاشانی مصطفی البابی الحلبی مصری صفحه ۵۳) -> یعنی مهدی موعود کو بھی مقام محمود حاصل ہو گا۔لیکن جناب لدھیانوی صاحب بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی امت محمدیہ کے چار بزرگ ترین صوفی فرقوں میں سے سہروردی فرقہ کے بانی حضرت شہاب الدین سہروردی تو یہاں تک فرماتے ہیں کہ " وهو المقام المحمود الذي لا يشاركه فيه من الانبياء والرسل الالولياء استه ( حدیہ مجددیہ صفحه ۷۰) کہ مقام محمود میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا انبیاء اور رسولوں میں سے کوئی شریک نہیں سوائے ان اولیاء کے جو آپکی امت میں سے ہوں۔پس جبکہ اولیاء کو بھی یہ مرتبہ مل سکتا ہے