راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 78 of 198

راہ ھدیٰ — Page 78

تو مسیح موعود کو کیوں نہیں مل سکتا اب لدھیانوی صاحب بتائیں کہ کیا سہروردی " صاحب اور دنیا بھر میں آپ کے تمام مرید آپ کے نزدیک کافر اور مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہو گئے ہیں ؟ عقیدہ نمبر ۱۵ اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب کسی احمدی کا اخبار الفضل میں سے یہ فقرہ لکھتے ہیں کہ مسیح موعود کے وقت میں بھی موسیٰ و عیسی ہوتے تو مسیح موعود کی پیروی کرتے۔(صفحه ۲۱) اس کے جواب میں ہم صرف یہی کہنا کافی سمجھتے ہیں کہ مہدی موعود کے بارے میں امت محمدیہ کا یہی عقیدہ ہے کہ :- المهدى الذى يجمي في اخر الزمان فانه يكون في الاحكام الشرعية تابعا لمحمد صلى اللہ علیہ وسلم وفي المعارف والعلوم والحقيقة تكون جميع الانبياء والأولياء تابعين له كلهم وهذا الابناقص ماذکر نام لان باطنه باطن محمد صلی اللہ علیہ و سلم " ) شرح فصوص الحکم مصری صفحه ۵۳٬۵۲ مصنف عبد الرزاق قاشانی) یعنی امام مهدی" جو آخری زمانہ میں آئیں گے احکام شرعیہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع ہونگے ، اور معارف و علوم اور حقیقت کے لحاظ سے تمام انبیاء اور اولیاء اس مهدی علیہ السلام کے تابع ہوں گے کیونکہ اس کا باطن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا باطن ہے۔اس سلسلہ میں فصل اول میں بڑی تفصیل کے ساتھ حوالہ جات درج کئے جاچکے ہیں۔جن سے یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ مہدی و صحیح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری کاپی بن کر آئے گا جن کا لازمی نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ وہ بہت سے گذشتہ انبیاء سے افضل ہو گا۔مزید بر آن در سیانوی صاحب کا خود اپنا یہی عقیدہ ہے۔لیکن یہ تلیس سے کام لے کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ خود اعتقاد رکھتے ہیں کہ جب مسیح آئے کیا تو مہدی اس کا امام ہو گا اور مہدی اس کی امامت کرے گا۔نانچہ لدھیانوی صاحب بہنیں روایات کے مطابق اپنا عقیدہ خود یہ لکھتے ہیں:۔دجال جب شام کا رخ کرے گا تو اس وقت حضرت امام مهدی علیه الرضوان قططيه کے محاذ پر ہوں گے خروج دجال کی خبر سن کر شام واپس آئیں گے اور دجال کے مقابلے میں "