راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 69 of 198

راہ ھدیٰ — Page 69

۶۹ اور تمام اولین و آخرین پر فضیلت بخشی اور اس کی مرادیں اس کی زندگی میں اس کو دیں۔" ) حقیقت الوحی روحانی خزائن جلد نمبر ۲۲ صفحه ۱۱۹۴۱۱۸) ایک اور جگہ پر یوں فرماتے ہیں " اگر کسی نبی کی فضیلت اس کے ان کاموں سے ثابت ہو سکتی ہے جن سے بنی نوع کی سچی ہمدردی سب نبیوں سے بڑھ کر ظاہر ہو تو اے سب لوگو ! اٹھو اور گواہی دو کہ اس صفت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں۔۔۔۔اندھے مخلوق پرستوں نے اس بزرگ رسول کو شناخت نہیں کیا جس نے ہزاروں نمونے کی ہمدردی کے دکھلائے۔لیکن اب میں دیکھتا ہوں کہ وہ وقت پہنچ گیا ہے۔کہ یہ پاک رسول شناخت کیا جائے چاہو تو میری بات لکھ رکھو۔۔۔اے سننے والو ! سنو ! اور سوچنے والو! سوچو اور یاد رکھو کہ حق ظاہر ہو گا اور وہ جو سچا نور ہے چپکے گا۔" ( مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۳۰۷٬۳۰۶) دراصل یہ مولوی صاحب تلیس اور دجل میں چوٹی کے ماہر ہیں اور حضرت مرزا صاحب کے الہامات اور دیگر احمدیوں کی تحریرات کو ایسے ایسے معنے پہناتے ہیں کہ جن کا تصور بھی کسی احمدی کے لئے کفر کا درجہ رکھتا ہے۔پہلے یہ من گھڑت کفران کی طرف منسوب کرتے ہیں اور پھر کافر کافر کا شور مچاتے ہیں۔ہے کہ مولوی صاحب نے اپنے اعتراض کی ایک بناء تو حضرت مرزا صاحب کے اس الہام پر ڈالی آسمان سے کئی تخت اترے پر تیرا تخت سب سے اونچا بچھایا گیا " اور ساتھ ہی یہ الزام بھی لگا دیا کہ نعوذ بااللہ اس الہام سے مراد یہ ہے کہ حضرت آدم سے لے کر مرزا صاحب کے زمانہ تک جتنے تخت آسمان سے اتارے گئے ان میں سے سب سے اونچا تخت مرزا صاحب کا تھا نہ کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا۔حیرت ہے کہ مولوی ہو کر اور عالم دین ہونے کے دعویدار بن کر کس طرح دلیری سے جھوٹ بولتے ہیں۔حضرت مرزا صاحب کے اس الہام کا یہ معنی جو یہ مولوی صاحب اس الهام کی طرف منسوب کر رہے ہیں۔حضرت مرزا صاحب اور ہر احمدی کے نزدیک کفر ہے۔اس کا