راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 68 of 198

راہ ھدیٰ — Page 68

۶۸ ذیل چند تحریریں ہم ہدیہ قارئین کرتے ہیں تاکہ ان میں سے ہر منصف مزاج اس حقیقت کو پا جائے کہ لدھیانوی صاحب ظلم و افتراء میں سب حدیں پھلانگ گئے ہیں۔حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں: اور آسمان کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم مرتبہ کوئی اور کتاب ہے " ایک اور جگہ فرماتے ہیں :- (کشتی نوح صفحه ۱۳ روحانی خزائن جلد نمبر ۱۹ صفحه ۴) ”ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو سب نبیوں سے افضل اور اعلیٰ اور خاتم الانبیاء تھے " ) حقیقت الوحی صفحه ۳۹۰ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۵) پھر فرماتے ہیں وہ اعلیٰ درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا۔یعنی انسان کامل کو۔وہ ملائک میں نہیں تھا۔نجوم میں نہیں تھا۔قمر میں نہیں تھا۔آفتاب میں بھی نہیں تھا۔وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں میں بھی نہیں تھا۔وہ لعل اور یا قوت اور زمرد اور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا۔غرض وہ کسی چیزا رضی اور سماوی میں نہیں تھا۔صرف انسان میں تھا یعنی انسان کامل میں جس کا اتم اور اکمل اور اعلیٰ و ارفع فرد ہمارے سید و مولیٰ سید الانبیاء سید الاحیاء محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔“ مزید لکھتے ہیں :۔( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد نمبر ۵ صفحه (۲۲۰) " میں ہمیشہ تعجب کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ہے ( ہزار ہزار درود اور سلام اس پر ) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے اس کے عالی مقائم انتہا معلوم نہیں ہو سکتا اور اس کی تاثیر قدی کا اندازہ کرنا انسان کا کام نہیں۔افسوس کہ جیسا حق شناخت کا ہے اس کے مرتبہ کو شناخت نہیں کیا گیا۔وہ توحید جو دنیا سے گم ہو چکی تھی وہی ایک پہلوان ہے جو دوبارہ اس کو دنیا میں لایا۔اس نے خدا سے انتہائی درجہ پر محبت کی۔اور انتہائی درجہ پر بنی نوع کی ہمدردی میں اس کی جان گداز ہوئی۔اس لئے خدا نے جو اس کے دل کے راز کا واقف تھا اس کو تمام انبیاء