راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 39 of 198

راہ ھدیٰ — Page 39

ce ۳۹ فصل سوم خصوصیات نبوی اور مرزا صاحب اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب یہ بیان کرتے ہیں کہ علی اور بروزی طور پر محمد رسول اللہ ہونے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ کا مظہر ہونے کی بنا پر مرزا صاحب کے اندر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات اور خصوصیات پیدا ہو گئی ہیں۔چنانچہ اس کے تحت انہوں نے انہیں (۱۹) باتیں بیان کی ہیں جن کا اس فصل میں ہم جائزہ لینا چاہتے ہیں۔اصولی طور پر فصل اول میں تفصیل کے ساتھ اور فصل دوم میں اختصار کے ساتھ اس امر پر بحث کی جا چکی ہے کہ امتِ مسلمہ کا مسلمہ عقیدہ ہے کہ مہدی معہود اور مسیح موعود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ کا مظہر اور آپ کا ظل و بروز بن کر آئے گا اس کا باطن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا باطن اور اس کے وجود میں آپ کے انوار کا عکس ہو گا وہ آپ کی خصوصیات اور کمالات میں شریک اور آپ کا روحانی بیٹا ہونے کے سبب آپ کے خصائص و کمالات کا وارث ہو گا۔ان حوالہ جات کو دوبارہ دہرانے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ معزز قارئین ان حوالہ جات کا مطالعہ کر ہی چکے ہیں۔کچھ طمع باقی ہو تو دوبارہ فصل اول اور فصل دوم میں ان حوالہ جات کو ملاحظہ فرمالیں۔اس اصولی گزارش کے بعد اب ہم لدھیانوی صاحب کے اس فصل میں موجود اعتراضات کا نمبردار جائزہ لیتے ہیں۔"عقیدہ نمبرا" اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب لکھتے ہیں کہ ” قرآنی عقیدہ یہ ہے کہ آیت "محمد رسول اللہ والذین معہ" کا مصداق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔مگر قادیانی