راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 40 of 198

راہ ھدیٰ — Page 40

عقیدہ یہ ہے کہ یہ آیت مرزا صاحب اور ان کی جماعت کی تعریف و توصیف میں نازل ہوئی۔“ (صفحه (۸) tt جواب: - لدھیانوی صاحب نے یہ اعتراض کر کے پبلک کو دھوکہ دینے کی خاطر بڑا واضح جھوٹ بولا ہے۔کیونکہ حضرت بانی جماعت احمدیہ نے کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ قرآن کریم کی اس آیت میں میرا اور میری جماعت کا ذکر ہے۔بلکہ یہ لکھا ہے کہ یہ آیت مجھے پر بھی خدا نے الہام کی ہے۔قرآن کریم کی آیت کا کسی اور پر الہام ہونا قابل اعتراض امر نہیں ہے۔چنانچہ اولیائے کرام جنہیں یہ سعادت نصیب ہوئی وہ اس امر کو تسلیم کرتے ہیں۔لیکن خشک مولوی جو اہل اللہ کی باتوں کے سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔وہ اس پر اعتراض کرتے ہیں۔سرتاج صوفیاء شیخ اکبر حضرت شیخ محی الدین ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔- تنزل القرآن على قلوب الاولياء ما انقطع مع كونه محفو ظالهم ولكن لهم ذوق الانزال وهذا لبعضهم" فتوحات کمیه جلد ۲ صفحه ۲۵۸ باب نمبر ۱۵۹ فی مقام الرسالته البشریتہ مطبوعہ بیروت) یعنی قرآن کریم کا نزول اولیاء کے قلوب پر منقطع نہیں باوجودیکہ وہ ان کے پاس اپنی اصلی صورت میں محفوظ ہے لیکن اولیاء کو نزول قرآنی کا ذائقہ چکھانے کی خاطر قرآن ان پر نازل ہوتا ہے اور یہ شان بعض کو عطا کی جاتی ہے۔امام عبد الوہاب شعرانی رحمتہ اللہ علیہ حضرت محی الدین ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ کا مذہب یوں لکھتے ہیں:۔" فيرسل وليا ذانبوة مطلقه ويلهم بشرع محمد" الیواقیت والجواہر جلد ۲ صفحه ۸۹ بحث ۴۷ الطبقه الثاثه - بالمطبعہ الازھر یتہ المصریتہ صفحہ ۵۳۲۱) یعنی مسیح موعود ایسے ولی کی صورت میں بھیجا جائے گا۔جو نبوت مطلقہ کا حامل ہو گا اور اس پر شریعت محمدیہ الہاما نازل ہو گی۔ضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کو ان کے فرزند شاہ کہ بیٹی کی پیدائش پر الہام ہوا۔