راہ ھدیٰ — Page 38
۳۸ اگر اس بات کا اقرار نہ کریں کہ توحید حقیقی ہم نے اسی نبی کے ذریعہ سے پائی اور زندہ خدا کی شناخت ہمیں اس کامل نبی کے ذریعہ سے اور اس کے نور سے ملی ہے اور خدا کے مکالمات اور مخاطبات کا شرف بھی جس سے ہم اس کا چہرہ دیکھتے ہیں اسی بزرگ نبی کے ذریعہ سے ہمیں میسر آیا ہے۔" ) حقیقته الوحی صفحه ۱۵ ۱۶ روحانی خزائن جلد نمبر ۲۲ صفحه ۱۹) اسی طرح آپ اپنی جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔آخری وصیت یہی ہے کہ ہر ایک روشنی ہم نے رسول نبی امی کی پیروی سے پائی ہے اور جو شخص پیروی کرے گا وہ بھی پائے گا " ) سراج منیر صفحه ۸۰ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۸۲) یہ خوب یاد رکھنا چاہئے کہ نبوت تشریعی کا دروازہ بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بالکل مسدود ہے اور قرآن مجید کے بعد اب اور کوئی کتاب نہیں جو نئے احکام سکھائے یا قرآن شریف کا حکم منسوخ کرے یا اس کی پیروی معطل کرے بلکہ اس کا عمل قیامت تک ہے" الوصیت صفحه ۱۲ حاشیه روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱ حاشیه ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا زمانہ قیامت تک ممتد ہے اور آپ خاتم الانبیاء ہیں " چشمه معرفت صفحه ۸۲ طبع اول روحانی خزائن جلد نمبر ۲۳ صفحه ۹۰) قارئین کرام ! آپ خود ہی اندازہ فرمائیں کہ لدھیانوی صاحب تو سال ہا سال سے جماعت احمدیہ کے خلاف مضمون نگاری کر رہے ہیں اور بزعم خویش حضرت بانی جماعت احمدیہ کی تحریرات سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں اور جن کتب کے اقتباسات ہم نے درج کئے ہیں وہ کتب انہوں نے پڑھی ہوئی ہیں اور ان میں سے بعض فقرات کو اچک کر اپنے مضامین میں اعتراضات کیلئے درج کرتے رہتے ہیں۔وہ حقیقت حال سے پوری طرح واقف ہونے کے باوجود محض لوگوں کو احمدیت سے متنفر کرنے اور انہیں دھوکہ دینے کیلئے کس طرح کھلم کھلا جھوٹ بول رہے ہیں۔