راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 179 of 198

راہ ھدیٰ — Page 179

129 کرتے رہے ہیں۔ایک اور جگہ فرمایا مَا آتَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرَاوَ مَجْنُونَ (ذاریات آیت نمبر ۵۳) ان سے پہلے لوگوں کے پاس جب بھی کوئی رسول آتا رہا تو وہ لوگ یہی کہتے رہے کہ یہ جادوگر ہے یا پاگل ہے۔لدھیانوی صاحب نے اس زمانہ کے امتی نبی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پاگل قرار دے کر اپنے آپ کو پہلے منکرین انبیاء کا مثیل ثابت کر کے حضرت مرزا صاحب کی سچائی کا ثبوت مہیا کیا ہے کیونکہ قرآن کریم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے بَلْ قَالُوا مِثْلَ مَا قَالَ الْأَوَّلُونَ (مومنون آیت ۸۲) کہ اے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے مخالفین نے آپ کے خلاف وہی باتیں کی ہیں جو پہلے انبیاء کے مخالفین نے کی تھیں۔اسی طرح ایک اور مقام پر فرمایا مَا يُقَالُ لَكَ إِلا مَا قَدُ قبل الوصل مِنْ قَبلِكَ (سورة حم سجده آیت (۴۴) کہ اے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تجھ سے صرف وہی باتیں کسی جاتی ہیں جو تجھ سے پہلے رسولوں سے کسی گئی تھیں۔ان تمام آیات سے پتہ چلتا ہے کہ تمام بچے انبیاء کے خلاف ایک جیسے ہی اعتراضات ہوتے ہیں۔پس لدھیانوی صاحب نے پہلے انبیاء کے مخالفین کا اعتراض دہرا کر اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مرزا صاحب بچے انبیاء کی صف میں شامل ہیں۔اور لدھیانوی صاحب بچے انبیاء کے مخالفین کی صف میں شامل ہیں۔اگر حضرت مرزا صاحب نعوذ باللہ مولوی صاحب کے کہنے کے مطابق ایسے ہی پاگل تھے تو آپ کی آمد سے آپ کے پیدا کردہ لٹریچر سے دنیا میں ایک زلزلہ کیوں آگیا۔اور ہندو پاکستان کے تمام مولوی آج تک آپ ہی کی تحریرات پر حملہ کرنے اور آپ ہی کی جماعت کو مٹانے کے لئے کیوں تیار ہو گئے اور اسلام کے خلاف ہر اٹھنے والے خطرہ سے آنکھیں بند کرلیں۔نہ یہ سوچ رہی کہ آریہ سماج کتنے مسلمانوں کو شدہ کر رہا ہے۔نہ یہ فکر رہی کہ عیسائی دنیا میں کس طرح لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں کو اچک رہے ہیں اور عیسائی بنا رہے ہیں۔اگر وہ اسلام پر حملہ کرنے والے فرزانے ہیں اور لدھیانوی صاحب کے بقول حضرت مرزا صاحب نعوذ بالله