راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 180 of 198

راہ ھدیٰ — Page 180

۱۸۰ دیوانے ہیں تو ہندو پاکستان کے لکھو کھا مولویوں کو کیا ہو گیا ہے کہ فرزانوں کے حملوں سے تو بالکل غافل ہوئے بیٹھے ہیں اور ایک دیوانے کی طرف اپنی تمام تر توجہات مبذول کر رکھی ہیں؟ مزید برآں مولوی صاحب کی توجہ ہم اس طرف بھی مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ خدا تعالی کے انبیاء بشر ہوا کرتے ہیں۔ہم آپ کی طرح مافوق البشر صفات از قسم زنده جسم سمیت آسمان پر چلے جانا اور دو ہزار سال تک بغیر کھائے پیئے وہاں بیٹھے رہنا اور پیدائشی اندھوں کو شفا بخشا۔مٹی کے پرندے بنا کر پھونکیں مار کر انہیں جاندار پرندوں میں داخل کر دینا وغیرہ وغیرہ ظاہری معنوں میں تسلیم نہیں کرتے۔پس بحیثیت بشر تقاضہ بشری کے طور پر انبیاء کو طرح طرح کی بیماریاں لگیں۔یہاں تک کہ سید الانبیاء حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم بار ہا مختلف عوارض کا شکار ہوئے جیسا کے احادیث نبویہ سے پتہ چلتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نہایت تیز بخار چڑھا کرتا تھا بلکہ آپ فرماتے ہیں کہ جس شدت کا بخار دو آدمیوں کو ہوتا اس شدت کا بخار مجھ اکیلے کو ہوتا ہے۔آپ کو بھی بعض اوقات باتیں بھول جاتی تھیں۔نماز میں بھی بھول جاتے تھے۔بعض اوقات آیات قرآنیہ بھی بھول جاتی تھیں۔نہایت تیز سردرد بھی ہوا کرتا تھا۔مرض الموت میں کئی دن آپ مبتلا رہے اور اتنی غشی اور کمزوری تھی کہ آپ نماز باجماعت پڑھنے کے لئے مسجد میں بھی تشریف نہ لے جا سکے۔بلکہ ایک دن یہاں تک بیماری کی شدت تھی کہ کئی بار آپ پر غشی طاری ہوئی جب بھی آپ کو ہوش آتی تو دریافت فرماتے کیا نماز کا وقت ہو گیا ہے صحابہ عرض کرتے کہ ہو گیا ہے اتنے میں پھر غشی طاری ہو جاتی یہ کیفیت اسدن کئی بار طاری ہوئی۔اسی طرح آپ زخمی بھی ہوئے بیہوش اور لہولہان بھی ہوئے آپ کا دانت مبارک بھی شہید ہوا کئی بار آپکو شدید کھانسی اور گلے کی تکلیف بھی ہو جایا کرتی تھی۔لیکن یہاں ہم اس لئے احادیث مذکورہ تفصیل سے نہیں لکھ رہے کہ ہمارے لئے یہ امر بہت تکلیف دہ ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیفوں کا ذکر کیا جائے۔اس سے ہمارا دل درد و الم سے بھر جاتا ہے۔نیز ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ممکن ہے راویوں نے ان میں غلطیاں بھی کی ہوں اور شاید تکلیف اتنی نہ ہو جتنی بیان کی گئی ہے لیکن ہم دیگر انبیاء