راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 157 of 198

راہ ھدیٰ — Page 157

۱۵۷ امت محمدیہ میں اور بھی ایسے صوفی بزرگ گزرے ہیں جنہوں نے یہی معنی کئے ہیں اور اپنے لئے کئے چنانچہ حضرت بایزید بسطامی کا حوالہ ہم پہلے درج کر چکے ہیں اور پھر یاد دہانی کراتے ہیں۔اعتراض نمبر 9 - انت مني و سرک سری ( تذکره صفحه (۲۰۷) تو مجھ میں سے ہے اور تیرا بھید میرا بھید ہے۔انسان کے بھید سے خدا واقف ہے۔اس الہام کے جب تک کوئی معنی نہ کئے جائیں اس وقت تک اس پر کوئی تبصرہ ہو ہی نہیں سکتا۔دنیا میں ہر انسان کے بھید ہوتے ہیں بعض بھیدوں کا گناہوں اور دنیا کی آلائشوں سے تعلق ہوتا ہے انہیں خدا کا بھید نہیں کہا جا سکتا۔بلکہ وہ شیطانی ہوتے ہیں۔بعض بھید نیکی سے تعلق رکھنے والے بھید ہوتے ہیں بعض انسان اپنی نیکیوں کو اور خدا تعالی کے ہاں اپنے خاص قرب کو بنی نوع انسان سے چھپاتے ہیں پس ایسے بھید جو نیکی اور تقویٰ کے بھید ہوتے ہیں وہ لازماً خدا کے بھید کہلائیں گے۔کیونکہ وہ خدا تعالٰی سے تعلق رکھنے والے بھید ہیں۔اس قسم کے بھیدوں سے تعلق رکھنے والے بھیدوں کے زمرہ میں خدا تعالٰی کے اپنے خاص بندوں سے اپنے خاص معاملات کو شمار کیا جا سکتا ہے جس طرح بعض دفعہ فقیروں اور درویشوں سے بھی خدا تعالٰی بعض ایسے معاملات رکھتا ہے جو دو سرے بڑے بڑے بزرگ اولیاء اللہ سے نہیں کئے جاتے یہ بات اس کی شان کبریائی کا مظہر ہے جس سے چاہے جس قسم کا چاہے خاص تعلق باندھے پس یہ ان درویشوں اور اولیاء کے بھید ہیں جو خاص بھید ہوتے ہیں۔چنانچہ دیکھئے حضرت سید عبد القادر جیلانی جو خود ایسے اسرار کے حامل تھے جو خدا کے اسرار تھے اس معمہ سے پردہ اٹھاتے ہوئے لکھتے ہیں ” مع كل واحد من رسلہ و انبیاء، و اولياء، سر من حيث لا يطلع على ذالك احد غيره حتى انه يكون للمريدستر لا يطلع عليه ( فتوح الغیب مقالہ نمبر۱۷ از شیخ عبد القادر جیلانی فارسی نسخه صفحه ۲ مطبوعہ منشی نول کشور پریس لکھنو) شیخه