راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 191 of 198

راہ ھدیٰ — Page 191

آخر پر اب ہم قارئین سے مودبانہ عرض کرتے ہیں کہ انہوں نے مولوی صاحب کے سخت نازیبا اور حد سے بڑھے ہوئے جارحانہ اعتراضات کا بھی مطالعہ کر لیا اور جماعت احمدیہ کی طرف سے محققانہ اور دل و دماغ کو مطمئن کرنے والے جوابات بھی مطالعہ کرلئے۔ہم نے اپنے جواب میں مولوی صاحب پر جہاں جہاں سختی اختیار کی ہے اگر چہ وہ مولوی صاحب کے تمسخر آمیز اور دل آزار رویہ کے مقابل پر کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتی لیکن اتنی سختی بھی ہم نے بادل نخواستہ کی ہے کہ انہیں سمجھایا جائے کہ کسی دوسرے فرقہ یا جماعت کے مذہبی رہنما پر اس طرح بہیمانہ حملہ کرنا اسلام کے اصولوں کے سخت مختلف ہے اور جن لوگوں کے بزرگوں پر حملہ کیا جائے ان کے لئے سخت تکلیف کا موجب بنتا ہے۔اس لئے یہ جو چالا کی کا راستہ انہوں نے اختیار کیا ہے کہ پہلے حضرت مرزا صاحب کے اوپر منک رسول کے سراسر مفتریانہ اور بناوٹی الزام لگائے اور پھر نعوذ باللہ ایک شاتم رسول بنا کر ان پر سخت بہیمانہ حملے کئے۔یہ کھوکھلی شرافت اور تقویٰ سے گری ہوئی چالا کی ان کے کسی کام نہیں آئے گی۔چونکہ ان کی نیت محض آزار پہنچانا ہے اور عوام الناس کو مشتعل کرتا ہے تاکہ وہ جماعت احمدیہ پر صرف زبان کے ہی چہ کے نہ لگائیں بلکہ ان کے مال و جان اور عزت کو انتہائی سفاکی کے ساتھ گلیوں اور بازاروں میں لوٹا جائے۔اس لئے انہیں اس دل آزاری کا کچھ نمونہ چکھانے کی خاطر ہم نے کہیں کہیں ان پر جوابی حملہ کیا ہے تاکہ ان کی جہالت اور سفلہ پن کو ننگا کر کے خود انہیں ان کی تصویر دکھائی جائے۔اگر اس سے بعض طبعیتوں پر بار ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔آخر پر ہم خدا تعالٰی کی عزت اور جلال کے تقدس کی قسم کھا کر یہ اعلان کرتے ہیں کہ یہ لدھیانوی مولوی صاحب اور ان کے ہمنوا سراسر جھوٹ سے کام لیتے ہیں اور جماعت پر ناجائز اتمام لگا کر عامتہ المسلمین کے جذبات کو انگیخت کرتے اور بھڑکاتے ہیں۔یہ سب اتمام جو انہوں نے لگائے ہیں سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔جہاں تک ان کے مسلک کے بزرگوں کا تعلق ہے اگرچہ انہوں نے بھی بعض صورتوں