راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 190 of 198

راہ ھدیٰ — Page 190

کریم پر آنکھ ہوا۔کسی مولوی کو غلطی سے السّلام علیکم کہہ بیٹھے۔باجماعت نماز پڑھ رہے تھے۔خدا کو حاضر و ناظر جان کر اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کر رہے تھے۔اور کچھ نہیں تو اس فرد جرم کا ثابت ہونا بھی عدالتوں کے ریکاڑو میں موجود ہے کہ پولیس تلاشی کے دوران ان کے گھر سے بسم الله الرحمن الرحیم لکھی ہوئی دستیاب ہوئی۔اس کے مقابل پر دوسرے قیدیوں کی فہرست جرائم پر نظر ڈال کر دیکھ لیں کہ جنہیں بیان کرتے ہوئے بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔لیکن آپ کو ان باتوں میں مخاطب کرنا ایک لاحاصل کوشش ہے۔دراصل تو ہم آپ کو مخاطب کر کے ان بندگان خدا کو یہ باتیں سنا رہے ہیں جو آپ کے دام فریب میں آکر ہزار بدگمانیوں میں جتلا ہو رہے ہیں۔علاوہ ازیں اگر آپ ان حقائق کی کوئی حقیقت نہیں سمجھتے تو سر راہ اپنے بعض بزرگوں کی آرا بھی پڑھتے جائیے۔شاعر مشرق علامہ اقبال نے ایک مرتبہ کہا۔" پنجاب میں اسلامی سیرت کا ٹھیٹھ نمونہ اس جماعت کی شکل میں ظاہر ہوا ہے جسے فرقہ قادیانی کہتے ہیں" قومی زندگی اور ملت بیضاء پر ایک عمرانی نظر صفحہ ۸۴ آئینه ادب چوک مینار انار کلی لاہور از علامہ محمد اقبال) حضرت مرزا صاحب کے بہت ہی شدید مخالف مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب نے آپ کی کتاب ” براہین احمدیہ " اور آپ کے بارہ میں یہ شہادت دی کہ ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانہ میں موجودہ حالت کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں شائع نہیں ہوئی۔۔۔۔اور اس کا مؤلف بھی اسلام کی مالی و جانی و قلمی و لسانی و حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت کم پائی گئی ہے" (اشاعۃ السنہ جلد ۶ : نمبرے )