راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 111 of 198

راہ ھدیٰ — Page 111

" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خیر الاولین والآخرین ہیں" نیز فرماتے ہیں فارت رحمتی کسیدی احمد ( خطبه الهامیه صفحه ۲۸ روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۲) میری رحمت میرے آقا احمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح جوش میں ہے۔اسی کتاب میں فرماتے ہیں۔هو سيد ولدادم و انقى واسعد و امام الخليقة خطبہ الہامیہ صفحہ ۱۷۲ بار اول ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه (۲۶۰) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اولاد آدم کے سردار ہیں آپ ساری مخلوق کے امام و پیشوا تمام لوگوں میں سب سے زیادہ تقویٰ شعار اور سعید بخت تھے۔مولوی لدھیانوی صاحب کے دجل کی یہ حالت ہے کہ جس خطبہ سے یہ عبارت نقل کر کے اپنا سا معنی لیتے ہیں اس کی یہ عبارات یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ان عبارات کے ہوتے ہوئے اگر پہلی عبارت کا کوئی اور مطلب نکالے تو اسے بددیانتی نہیں تو اور کیا کہا جا سکتا ہے۔قارئین کرام! پوری امت اس بات پر متفق ہے کہ آیت هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الَّدِينِ كُلَّم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصود اسلام کو تمام ادیان پر غلبہ دینا ہے اور چونکہ آپ کی زندگی میں بوجہ عدم وسائل ایسا نہ ہو سکا اس لئے مسیح موعود کے زمانے میں اس کے ہاتھوں یہ کام انجام پائے گا۔چنانچہ ابو داؤد کتاب الملاحم باب خروج الدجال میں بھی پیشگوئی لکھی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا يُهْلِكُ اللَّهُ فِي زَمَانِهِ الْمِلَكَ كُلَّهَا إِلَّا الْإِسْلَامَ یعنی اللہ تعالیٰ مسیح موعود کے زمانے میں اسلام کے سوا باقی تمام مذاہب کو دلائل کے لحاظ سے مردہ ثابت کر دے گا۔چنانچہ لدھیانوی صاحب کی مزید تسلی کے لئے ہم ان کے ایک مسلم بزرگ شہید بالا کوٹ حضرت مولانا محمد اسماعیل شہید کا قول درج کرتے ہیں۔