راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 88 of 198

راہ ھدیٰ — Page 88

ہو۔اس کے سر کے بال بالکل سفید ہو گئے ہوں اور وہ ایک گلے سڑے اور بدبودار مردار کی طرح ہو جس کے سونگھنے سے لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہو۔اور وہ آنکھوں کے سرور کو ختم کر دیتا ہو اور اس کے گھر والے اپنی رسوائی کی وجہ سے آنسو بہاتے ہوں اور پاک و صاف لوگ اس بات کی تمنا کرتے ہوں کہ اسے مٹی میں دبا دیں یا اسے اپنے سے دور کر کے اسفل السافلین میں پھینک دیں۔الحمد للہ ثم الحمد للہ کہ اس نے مجھے قرآن کریم کے انوار سے وافر حصہ دیا ہے اور اس کے موتیوں سے میرے فقر کو دور کر دیا ہے۔اس نے مجھے اس کے پھلوں سے سیر کر دیا ہے مجھے ظاہری اور باطنی نعماء سے نوازا ہے اور مجھے اپنی طرف جذب کر لیا ہے۔میں جوان تھا اب میں بوڑھا ہو گیا ہوں اور میری یہ حالت رہی ہے کہ جب بھی میں نے کسی دروازہ کو کھولنا چاہا وہ میں نے کھول لیا۔اور جب مجھے کسی نعمت کی ضرورت محسوس ہوئی وہ مجھے عطا کی گئی اور جب بھی میں نے کسی امر پر سے پردہ بنانا چاہا تو وہ میں نے ہٹا لیا اور جب بھی میں نے تضرع سے دعا کی وہ قبول ہوئی۔اور یہ سب کچھ میری اس محبت کی وجہ سے ہے جو مجھے قرآن کریم اور اپنے آقا اور امام سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے" ( ترجمه از عربی عبارت آئینه کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۴۵ تا ۵۴۷)