راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 89 of 198

راہ ھدیٰ — Page 89

دو عقیده نمبر ۱۸ ۸۹ اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب لکھتے ہیں کہ ” مسلمان تو جب کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھتے ہیں تو محمد رسول اللہ سے ان کی مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی ہوتی ہے۔لیکن قادیانی جب یہی کلمہ پڑھتے ہیں تو محمد رسول اللہ سے بعثت اوٹی کے محمد رسول اللہ مراد نہیں ہوتے بلکہ دوسری بعثت ، قادیانی بعثت کے محمد رسول اللہ یعنی مرزا صاحب مراد ہوتے ہیں اور یہ الزام نہیں بلکہ مرزا صاحب کی بعثت ثانیہ کا منطقی نتیجہ ہے " (صفحه ۲۲) حضرات !! لدھیانوی صاحب نے یہاں بھی حسب عادت بڑا خوفناک جھوٹ بولا ہے حضرت بانی جماعت احمدیہ نے یا آپ کے خلفاء نے کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ میں محمد رسول اللہ سے مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں بلکہ اس سے مراد مسیح موعود کا وجود ہے اور نہ ہی کہیں اپنی جماعت کو یہ تعلیم دی ہے کہ جب تم کلمہ طیبہ پڑھو تو محمد رسول اللہ کے نقرہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مراد نہ لیا کرو بلکہ اس سے مراد مسیح موعود کا وجود لیا کرو۔اگر مہدی معہود کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ کا مظہر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل اور بروز ہونے کی بناء پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ کلمہ طیبہ کے مفہوم میں تبدیلی ہو گئی اور محمد رسول اللہ سے مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہیں رہے تو لدھیانوی صاحب ذرا تکلیف کر کے ہماری اس کتاب کی فصل اول کو دوبارہ ملاحظہ فرمائیں اور ان تمام بزرگان پر بھی وہی فتویٰ لگائیں جو ہم پر لگاتے ہیں کیا وہ سب بھی کلمہ طیبہ میں محمد رسول اللہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مراد نہیں لیتے بلکہ مہدی اور مسیح کا وجود مراد لیتے ہیں۔اب کچھ مزید حوالہ جات بھی ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔(1) حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ صحابی رسول ایک مرتبہ حضرت عمر کے دربار خلافت میں بیٹھے ہوئے تھے حضرت عمر نے انکا ان الفاظ میں تعارف کرایا۔سید المرسلین ابی بن کعب الادب المفرد للبخاری باب الخرق صفحه (۶۹)