راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 24 of 198

راہ ھدیٰ — Page 24

۲۴ ہو جائے اور دنیا اس طرح عام گمراہی کی لپیٹ میں آجائے کہ نہ دنیا میں گذشتہ نبی کا لایا ہوا دین محفوظ رہے اور نہ اس پر کوئی عمل کرنے والا باقی رہے (صفحہ ۹) قارئین کرام ! لدھیانوی صاحب نے رسالہ کا نام رکھا ہے ” قادیانیوں کو دعوتِ اسلام " لیکن خود خلاف اسلام اور خلاف قرآن خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔اسلام کی بنیاد قرآن کریم پر ہے اور مذکورہ بالا اقتباس کا ایک ایک فقرہ قرآنِ کریم کی واضح آیات کے خلاف ہے۔ہم یہ تو نہیں سمجھتے کہ لدھیانوی صاحب قرآن کریم نہیں پڑھتے ، خواہ سطحی نظر سے ہی پڑھتے ہوں لیکن پڑھتے تو ضرور ہوں گے چاہے بصیرت سے عاری نظر سے پڑھتے ہوں۔کیونکہ لدھیانوی صاحب بڑے عالم اور مذہبی کتب کے مصنف ہیں اس لئے یہ مانے بغیر چارہ نہیں کہ عمدا جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ بات مسلمان بچے ، عالم ، جاہل سب کو معلوم ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی میں ان کی درخواست پر حضرت ہارون کو خلعتِ نبوت عطا کی گئی لہذا حضرت ہاروں کا نبی بننا لدھیانوی صاحب کے دعوی کی تکذیب اور تردید کر رہا ہے اسی طرح حضرت ابراہیم نبی تھے اور آپ کی زندگی ہی میں آپ کے دونوں بیٹے حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق کو اللہ تعالیٰ نے خلعت نبوت بخش دی تھی حضرت اسحاق کے بیٹے حضرت یعقوب بھی نبی تھے اور حضرت یوسف علیہ السلام کے قصے سے کون واقف نہیں ہو گا کہ حضرت یعقوب کی زندگی میں ہی منصب نبوت پر سرفراز فرمائے گئے۔اس قرآنی شہادت کے بعد کون مسلمان ہے جو ان مولوی صاحب کی گواہی کو قبول کرے گا۔حضرت داؤد نبی تھے ان کے ہوتے ہوئے حضرت سلیمان کو اللہ تعالیٰ نے خلعت نبوت عطا کی۔قارئین ! کافی مثالیں ہو گئی ہیں۔ہم صرف اتنا گوش گذار کرنا چاہتے ہیں کہ اگر لدھیانوی صاحب بے باکی سے کام لیتے ہوئے یہ عقیدہ پیش کریں کہ مذکورہ بالا انبیاء میں سے کسی دو نے بھی بیک وقت نبوت کا زمانہ نہیں پایا اور یہ اصرار کریں کہ پہلے کے وصال کے بعد پھر نبوت ملی یا باپ کے وصال کے بعد بیٹے کو نبوت عطا کی گئی۔اس سے ہمارے مسلک میں کوئی کمزوری پیدا نہیں ہوتی سوال یہ ہے کہ کیا حضرت اسحاق کو اس وقت نبی بنایا جب کلا جب کلیته