راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 25 of 198

راہ ھدیٰ — Page 25

۲۵ امت بگڑ چکی تھی اور کیا موسیٰ کے ہوتے ہوئے حضرت ہارون کو اس وقت نبی بنایا گیا جب حضرت موسیٰ کی امت بگڑ چکی تھی کیا حضرت سلیمان کو اس وقت نبی بنایا گیا جب حضرت داؤد کی امت میں بگاڑ پیدا ہو چکا تھا اور کیا حضرت یعقوب کو اسی وقت نبی بنایا گیا تھا جب حضرت اسحاق پر ایمان لانے والے گمراہ ہو چکے تھے اور کیا حضرت یوسف کو اسی وقت نبی بنایا گیا جب حضرت یعقوب کی تعلیم کو آپ کے متبعین نے یکسر بھلا دیا تھا۔قارئین کرام ! دیکھ لیجئے کہ ظاہری علم کے ہوتے ہوئے جب کوئی جہالت سے کام لے تو کیسی کیسی سردردی کا موجب بنتا ہے ایسے اعصاب شکن مولوی شاز شاذ ہی دیکھنے میں آتے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا اَنْزَلْنَا التَّوْرَاةَ فِيْهَا هُدًى وَ نُورٌ يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ أَسْلَمُو اللَّذِيْنَ هَادُوا" (المائده : ۴۵) کہ ہم نے موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل کی اس تورات میں ہدایت بھی تھی اور نور بھی تھا تو رات کی اتباع کرنے والے انبیاء یہودیوں کیلئے تورات کی تعلیم کے مطابق فیصلے کیا کرتے تھے۔اس آیت میں اصولی طور پر خدا تعالیٰ نے ثابت کر دیا ہے کہ کتاب کے ہوتے ہوئے اس کی تبدیلی کے بغیر خدا تعالیٰ نے امت کی مزید اصلاح احوال کی خاطر کثرت سے انبیاء بھجوائے۔قرآنی حوالوں کے بعد اب ہم مولانا صاحب کو ان کے بزرگ مولانا مفتی محمد شفیع صاحب دیوبندی کی کتاب " ختم نبوت میں پیش کردہ یہ حدیث یاد دلاتے ہیں۔مفتی صاحب نے صحیح بخاری۔صحیح مسلم - مسند احمد بن حنبل - ابن ماجہ - ابن جریر اور ابن ابی شیبہ کے حوالے سے ایک حدیث درج کی ہے جس کے الفاظ ہیں " كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ تَسُو سُهُمُ الْاَنْبِيَاءُ كُلَّمَا هَلَكَ نَبِيُّ خَلَفَتْ نَبِيَّ تَسُوسُهُمُ ختم نبوت حصہ دوم حدیث نمبر ۴ صفحه ۵ از مفتی محمد شفیع دیوبندی طبع دوم دار الاشاعته دیوبند ضلع سہارنپور جمادی الثانی ۱۳۶۴ھ مطبوعه علمی پریس دہلی ) مفتی صاحب نے اس کا ترجمہ یہ کیا ہے کہ ”بنی اسرائیل کی سیاست خود ان کے انبیاء علیہم السلام کیا کرتے تھے جب کسی نبی کی وفات ہوتی تھی تو اللہ تعالیٰ کسی دوسرے نبی کو ان کا خلیفہ بنا دیتا تھا۔" اسی طرح مولوی صاحب کے فرقہ کے جد امجد حضرت مولوی محمد قاسم